کووِڈ-19کے پیش نظر ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت


علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی جانب سے ایک بار پھر سبھی طلبہ، ملازمین اور کیمپس یا اس سے باہر رہائش پذیر ان کے اہل خانہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کووِڈ-19 کی وبا کے پیش نظر حکومت ہند اور حکومت اترپردیش کی رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وبا سے بچا جاسکے اور اس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ 
 اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید (آئی پی ایس) نے جمعرات کو جاری نوٹس میں کہاکہ سبھی طلبہ، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے افراد سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، چہرے پر ماسک پہنیں، ہاتھوں کو صابن سے وقتاً فوقتاً حسبِ ہدایت دھوئیں، صفائی کا خیال رکھیں اور کام کی جگہوں پر یا رہائش کے مقام پر مختلف چیزوں کی سطح کو سینیٹائزر سے صاف کرتے رہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ان عادتوں کو اپنانے سے ہم کووِڈ-19 کی وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔ 
 اسی اثناءڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر(ڈی ایس ڈبلیو) پروفیسرمجاہد بیگ کی جانب سے یونیورسٹی کے مختلف اقامتی ہالوں عبداللہ ہال، بی بی فاطمہ ہال، بیگم عزیز النساءہال، ہادی حسن ہال، سروجنی نائیڈو ہال، سر ضیاءالدین ہال، وقار الملک ہال، آفتاب ہال، بیگم سلطان جہاںہال،ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال، اندرا گاندھی ہال، ندیم ترین ہال، ایم حبیب ہال، محسن الملک ہال، راس مسعود ہال، سرسید ہال (نارتھ)، سرسید ہال (ساو ¿تھ) اور سر شاہ سلیمان ہال میں مقیم طلبہ و طالبات میں 3868 ماسک تقسیم کئے گئے ہیں۔ 
٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی