حاملہ خواتین خود کو کووِڈ 19-سے کیسے محفوظ کریں 


حاملہ خواتین کے لےے کووِڈ 19-سے تحفظ کے لےے ضروری ہداےات 



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو مےڈیکل کالج کے آبسٹےٹرکس اےنڈ گائنا کولوجی شعبہ کے اساتذہ نے کووِڈ 19-کرونا وائرس کے خطرات کے پےش نظر حاملہ خواتین کے احتےاط برتنے کے لئے ضروری ہداےات اور اسٹےنڈرڈ آپرےٹنگ پروسیجر (اےس او پی) تےار کےا ہے جو خواتین کے امراض زچگی سے متعلق تمام ڈاکٹروں، نرسوںاور دیگر عملہ کے لےے نہاےت کارآمد ثابت ہوگا۔
 مذکورہ شعبہ کے ڈاکٹر اناس مشتاق اور ڈاکٹر آمنہ قرےشی کے ذریعہ مشترکہ طورسے تےار کی گئیں ہداےات کے کتابچہ کا اجرا کرتے ہوئے شعبہ کی سربراہ پروفےسر تمکین خان نے کہا کہ ان تمام ہداےات کو جواہر لعل نہرو مےڈیکل کالج نے پہلے ہی اختےار کر لےا ہے ۔ انہوںنے بتاےا کہ علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفےسر طارق منصور نے مےڈیکل کالج کے ریجنل ریسورس ٹرےننگ سےنٹر کو کووِڈ19-کے آئسولےشن ےونٹ مےں تبدیل کرنے منظوری دے دی تھی اور کالج کے پرنسپل پروفےسر شاہد صدیقی، مےڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفےسر حارث خان اور پروفےسر افضال انیس کے تعاون سے اےک ہفتے کے اندر لےبر روم اور آپرےشن ٹھےٹر کامپلےکس تےار کےا جا چکا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ان ہداےات کی مدد سے صحت خدمات سے متعلق عملہ اب آسانی سے مریضوں اور خصوصاً حاملہ خواتین کی کووِڈ جانچ، ان کے سفر اور ان کی رہائش کے مقام وغےرہ کا ریکارڈ رکھ سکے گا۔ انہوںنے مزید بتاےا کہ حاملہ خواتین کی زچگی تعدی سے پاک کےوبیکلس مےں کرائی جائے گی تاکہ اےک مریض سے دوسرے مریض کو تعدی کا خطرہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیزےرئن معاملات مےں خواتین کو کووِڈ مشکوک مےٹرنٹی او ٹی مےں منتقل کر دےا جائے گا اور ان مےں سانس لےنے کی دقت وغےرہ کی وقتاً فوقتاً جانچ کی جائے گی۔
 پروفےسر خان نے بتاےا کہ اب تک کی نگرانی سے معلوم ہوا ہے کہ حاملہ خواتین مےں کرونا وائرس کی موجودگی اس مرض کی شکار غےر حاملہ خواتین کے مقابلے بہت کم ہے ، اس کے باوجود زچگی کے دوران ہونے والی تعدی کا خطرہ مول نہیں لےا جا سکتا۔ 
 مذکورہ ہداےت نامہ مریض کی صورتحال کے مطابق اےسپرن، ٹوکولائسس اور مےگنیشےم سلفےٹ کے کم ڈوز کے استعمال کو مناسب بتاےا گےا ہے جبکہ آئبروفےن اور انڈومیتھاسن کے استعمال کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی