علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفےسرطارق منصور نے سبھی مسلمانوںسے اپیل کی ہے کہ وہ ملک مےں کووِڈ19- کورونا وائرس کو مزید پھےلنے سے روکنے اور لوگوں کی جان بچانے کے مقصد سے رمضان کے مبارک مہینہ مےں سماجی دوری بنانے اور ذاتی اور ماحولےاتی صفائی کے اصولوں پر سختی سے عمل کرےں۔ انہوں نے کہا کہ ےہ پوری انسانےت کے لےے امتحان کا وقت ہے اورہر شخص کو مذہب، ذات اور علاقائی امتےاز سے اوپر اٹھ کر لوگوں کے تحفظ کے لےے کام کرنا چاہئے۔
پروفےسر منصور نے کہا کہ نفس پر قابو، اللہ کے احکام کی پےروی اور ضرورتمندوں کی حاجت روائی کے رمضان المبارک کے پےغام کی تکمیل ہم اس رمضان بھی سماجی دوری بنائے رکھ کر اور مستحقین کی مدد کرکے بہتر طور سے کر سکتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر تالابندی کے دوران مسجدوں کو جانے کی بجائے گھروں مےں نماز کی ادائےگی در حقیقت انسانی زندگی بچانے جےسا کام ہے اور اللہ بھی اس عبادت کو انشاءاللہ ضرور قبول کرے گا۔
وائس چانسلر پروفےسر منصور نے ےونیورسٹی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال رمضان مےں بڑھ چڑھ کر سماج کے سبھی طبقات کے مستحقین کی مدد کرےں۔انہوں نے کہا کہ تالا بندی کے دوران سب زےادہ متاثر سماج کے کامگار طبقہ کی مدد سماج کو مستحکم بنانے مےں اہم رول ادا کرے گی۔