کووِڈ-19 سے تحفظ کے لیے اے ایم یو کے وائس چانسلر نے کیا دیا مشورہ 


کووِڈ-19 کے سلسلہ میں سرکاری رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی اپیل
علی گڑھ، : ملک میں کووِڈ -19 (کورونا وائرس) کی وبا کے پیش نظر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ہر خاص و عام سے اپیل کی ہے کہ وہ وبا کی روک تھام اور اس سے بچاو ¿ کے لئے مرکزی و ریاستی حکومتوں اور عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) جیسی عالمی بین الاقوامی تنظیموں کی رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کریں ۔
 پروفیسر منصور نے مذہبی و روحانی رہنماو ¿ں اور غیرسرکاری تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عوام میں بیداری پیدا کرنے میں قائدانہ کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہاکہ لوگوں کوسماجی سطح پر ایک دوسرے سے معقول دوری برقرار رکھنے کا مشورہ مذہبی رہنماو ¿ں کو دینا چاہئے اور عوامی مقامات پر ماسک پہننے، ،ہاتھ دھلنے اور سینیٹائزیشن جیسے دیگر احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں بھی بتانا چاہئے ۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت مذہبی اجتماعات کا اہتمام بالکل بھی نہیں کرنا چاہئے جس میں لوگ ایک جگہ اکٹھا ہوں۔ 
 پروفیسر منصور نے زور دیتے ہوئے کہاکہ اس نازک وقت پر اخوت و بھائی چارہ اور امن و امان برقرار رکھنا بہت ضروری ہے ۔ وائس چانسلر نے یہ دردمندانہ اپیل بھی کی کہ لوگ طبی عملے کے ساتھ تعاون کریں ، غیرذمہ دارانہ برتاو ¿ کا مظاہرہ کرکے صحت نظام کے لئے غیرضروری دباو ¿ اور چیلنج نہ پیدا کریں اور صحت عملے کے اہلکاروں کے ساتھ پورا تعاون کریں ۔
 پروفیسر منصور نے اس کے ساتھ ہی سبھی مذہبی تنظیموں اور دیگر غیرسرکاری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی سطح پر بیداری کے لئے ٹاسک فورسگروپوں کی تشکیل کریںاور بحران کی اس گھڑی میں حالات کو قابو کرنے میں مددگار بنیں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی