کووڈ-19: یوگی نے اراکین اسمبلی سے کی یہ خصوصی اپیل

 



وزیر اعلیٰ نے اراکین اسمبلی اور اراکین ودھان پریشد سے کوویڈ کیئر فنڈمیں ایک کروڑ روپئے اور ایک ماہ کی تنخواہ دینے کی اپیل کی
  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اراکین اسمبلی اور اراکین ودھان پریشد سے کوویڈ کیئر فنڈمیں ایک کروڑ روپئے اور ایک ماہ کی تنخواہ دینے کی اپیل کی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوویڈ۔19 سے نمٹنے کے لئے صحت خدمات کو مستحکم کرنے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ’کوویڈ کیئر فنڈ‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فنڈ میں ہراہل شخص اپنی حیثیت کے مطابق رقم تعاون کرکورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے صنعتی دنیا سی ایس آر کے تحت کوویڈ کیئر فنڈ میں مالی تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔
معلوم ہو کہ کوڈ کیئر فنڈ کے ذریعے ریاست کے میڈیکل کالجوں میں ٹیسٹنگ لیبس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا کام کیا جائے گا۔کوارنٹائن وارڈ ، آسو لیشن وارڈ ، وینٹیلیٹرکے انتظامات کے ساتھ ہی این 95 ماسک اور پی پی ای کی تعمیرکاایک منصوبہ کار بھی نافذ کیا جائے گا۔ کوویڈ۔19 کے بہتر علاج کے لئے ہر ضلع میں لیول 1 ، لیول 2 اور لیول 3 اسپتالوں کی ایک کڑی قائم کیا جائےگی۔ ٹیلی میڈیسن سسٹم کو زیادہ موثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فنڈ کورونا کے خلاف ملک کی لڑائی میں ریاست کی طبی خدمات کو مستحکم کرنے میں نہایت اہم ثابت ہوگا۔
 ٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی