کووڈ 19سے متاثرہ علاقوں میں پول ٹیسٹنگ کرائی جائے



وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لیا
لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ کووڈ 19کے پھیلنے کو روکنے میں پول ٹیسٹنگ نہایت اہم ہے۔اس کے پیش نظر جس علاقے میں کووڈ 19انفکشن سے متاثر کیس ملیں وہاں پول ٹیسٹنگ کرائی جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کوارنٹین کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ فالو کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوارنٹین کئے گئے لوگوں سے مناسب فاصلہ بناکررکھا جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ کووڈ 19کے مریضوں کے لئے اکسیجن کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس فورس اور ڈاکٹروں سمیت سبھی میڈیکل اسٹاف کو ہر حال میں کووڈ 19کے انفکشن سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔لہذا اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ پولیس اہلکار اور طبی ٹیم تحفظ کے ضروری آلات لگا کر ہی ڈیوٹی کریں اور انفیکشن سے تحفظ کی ہدایت پرپوری طرح عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ پی پی ای معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی خدمات دینے والے سبھی اسپتال اپنے اسٹاف کوکووڈ کنٹرول تربیت دلوائیں اوراسپتال میں انفیکشن سے تحفظ کے سبھی ذرائع کا استعمال کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈ 19کے علاج میں پلازما تھیروپی کے مثبت نتائج کی خبریں میڈیا میں آئی ہیں۔اس کے پیش نظر اس علاج کے طریقہ کار کا مطالعہ کرتے ہوئے ریاست میں بھی پلازما تھیروپی کو آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو'آروگیہ سیتو'ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا پوری طرح عمل یقینی بنایا جائے۔ضلعوں کے اندر اورضلعوں کے درمیان ٹریفک روکا جائے۔انہوں نے لکھنؤ کے صدر علاقے کو پوری طرح سینٹائزیشن کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ شیلٹر ہوم سے گھر بھیجے گئے لوگوں اور کوٹہ، راجستھان سے واپس لوٹے طلبا کو ہوم کوارنٹین پر عمل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ہیلپ لائن نمبر '1076' کے ذریعے واقف کرایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کمیونٹی کچن، ڈور اسٹیپ ڈلیوری اور اناج تقسیم کی اپ ڈیٹ کی معلومات حاصل کی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ سبھی ضرورت مندوں کو راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔شیلٹر ہوم اور کمیونٹی کچن کو باقاعدہ سینٹائز کیا جائے۔ان میںکام کرنے والوں کا طبی ٹیسٹ کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں ضروری اشیاء کی دستیابی کے لئے سبھی ضروری بندوبست کئے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے دیگر ریاستوں سے لوٹے مزدوروں کو روزگار فراہم کرانے کے لئے حکمت عملی بنا کر اسے نافذ کرنے کی ہدایت دی۔سبھی نوڈل افسران فون پر رہتے ہوئے لوگوں کی دقتوں کو سنیں اور ان کاتصفیہ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ بے سہارا لوگوں کی موت پر حکومت کی جانب سے منظور رقم سے آخری رسوم اداکرایا جائے۔
میٹنگ میں افسران کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو واقف کرایاگیا کہ پریاگراج، لکھنؤ اور آگرہ میں پول ٹیسٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے۔جیلوں میں قیدیوں کی میڈیکل جانچ کرائی جا رہی ہے اور انہیں ضرورت کے مطابق کوارنٹین بھی کیا گیا ہے۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
 ٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی