لاک ڈاون کی کامیابی ہی کورونا کوویڈ 19 کا کامیاب علاج: وزیر اعلیٰ

 




لاک ڈاو ¿ن کی مو ثر عمل آوری یقینی بنایا جائے
ریاستی حکومت ریاست کی ملازمین کی تنخواہ میں کوئی کٹوتی نہیں کرے گی
  لکھنو 
 اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ لاک ڈاو ¿ن کی کامیابی ہی کورونا کوویڈ 19 کا کامیاب علاج ہے۔ لہٰذا لاک ڈاو ¿ن پر موثر عمل آوری کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ میں کورونا وائرس کووید 19 کے کنٹرول کے لئے لاک ڈاو ¿ن نظام کے جائزہ میٹنگ کے لئے منعقد میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے غریبوں کو اپریل 2020 کا مفت اناج فراہم کرایا جا رہا ہے ۔محکمہ توانائی اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ لاک ڈاو ¿ن مدت کے دوران صنعتوں سے بجلی کا فکس چارج نہ لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاستی ملازمین کی تنخواہ میں کوئی کٹوتی نہیں کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نے نوڈل افسران کو ہدایت دی ہے کہ لاک ڈاو ¿ن سے متاثربا شندوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں نہ کرنا پڑے۔ ان کے کھانے اور صحت کے ٹیسٹوں کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ضرورت کی صورت میں ان کا علاج کیا جانا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ریاست میں کورونا کے پیش نظر ہونے والے کام کی ایک تفصیلی رپورٹ وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور ریاست کے گورنر کو فراہم کرایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیگر ریاستوں سے آئے لوگوں کو ان کے گاو ¿ں بھیجنے سے پہلے ، ضلع سطح پر شیلٹرہوم قائم کر کوارنٹائن میں رکھا جائے ۔ شیلٹر ہومز میں سماجی فاصلہ پر پوری طرح خیال رکھنا چاہئے۔ شیلٹر ہومز میں کھانے ، پینے کے پانی ، دوائیوں وغیرہ کا مکمل انتظام یقینی بنایا جائے۔ نو راتری کے برتھ رکھنے والوں کے لئے پھل کا بندوبست کیا جائے ۔ شیلٹر ہومز میں محکمہ صحت اورمحکمہ بلدیا ت کی ٹیم مشترکہ طور پر صحت اور سینٹازیشن کے بندوبست کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹائزیشن اور فاگنگ میں ضرورت کے مطابق فائر برگیڈ کی گاڑیاںاستعمال کیاجائے ۔
وزیراعلیٰ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بازار کی صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں۔ گیہوں کی سرکاری خریداری 15 اپریل 2020 سے کی جائے گی۔ اس کے پیش نظر منڈیوں میں سماجی فاصلہ پر خصوصی توجہ دی جائے ۔
 وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام اضلاع میں کمیونٹی کچن کا کامیابی کے ساتھ چلانا یقینی یقینی بنائیں۔ افسران یہ یقینی بنائیں کہ کسی بھی شخص مال گاڑی میں نہ آنے پائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں تمام ضروری اشیاکی بلا تاخیرفراہمی کو یقینی بنایا جائے اور سپلائی چین میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔ کیرانہ وغیرہ کی دکانوں میں ضروری اشیا کی سپلائی کو یقینی بنائیں ، تاکہ عام آدمی کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تمام اضلاع میں ضروری اشیاءکی ریڈلسٹ جاری کراکرسختی سے عمل در آمد کیا جائے ۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات اور داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائرکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار ، پرنسپل سکریٹر ی وزیر اعلیٰ ایس پی گوئل۔ اور جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب شیشیر اور اعلیٰ افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی