ٹرانسپورٹ کارپوریشن 2.47 کروڑ روپیہ کا کیا عطیہ



ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو 2.47 کروڑ کا چیک پیش کیا گیا
  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو آج یہاں ان کی سرکاری رہائش گاہ پرپرنسپل سکریٹری ٹرانسپورٹ جناب راجیش کمار سنگھ اور یو پی آر ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی جناب راج شیکھر نریاستی سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن (U.P.R.S.R.T.C) کی طرف 2.47 کروڑ کا چیک وزیر اعلیٰ راحت فنڈ کے لیے پیش کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے کوویڈ۔19 سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظرریاست کے با شندوں سے مالی مدد کی اپیل کی ہے ۔ اسی سلسلے میں U.P.R.S.T.C. کے تمام ریگولر ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ کو وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں رضاکارانہ طور پر دیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی