ریاست میں 20 اپریل سے شروع ہو سکتی ہیں کچھ صنعت



لاک ڈاون کے پیش نظر ریاست کی معیشت کوبہتر بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ کی جائزہ میٹنگ
  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کورونا وائرس کوویڈ 19 کے انفیکشن کے اس مرحلے میں بھی ، مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ لاک ڈاو ¿ن ایک بہت بڑا چیلنج ہونے کے ساتھ ساتھ ریاست کی معیشت کے لئے بھی ایک بڑا موقع ہے۔ چیلنج کو موقع میں بدلنے کے لئے اب سے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ اس کے لئے اب سے ٹیم تشکیل دے کر کارروائی کا آغاز کیا جانا چاہئے۔
آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر بلائی گئی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ وزراءاورافسران سے ریاست کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی معیشت کو فروغ دینے کے لئے ریاست ، قومی اور بین الاقوامی سطح کے حالات کا جائزہ لے کر تیاری کی ضرورت ہے۔ ریاست میں اعلی سطح کا انسانی وسائل اور رابطہ دستیاب ہے۔ ریاست میں سرمایہ کاری کوفروغ دینے میں اس کا اہم کردار ہوسکتا ہے۔ پورانچل ایکسپریس وے کو رواں سال کے آخر اور بنڈیل کھنڈ ایکسپریس وے کو اگلے سال کے آخر تک تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔
وزیر اعلیٰ نے صنعتی ترقیات کے وزیرجناب ستیش مہانا اور مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری وزیرجناب سدھارتھ ناتھ سنگھ سے ریاست میں سرمایہ کاری کوفروغ دینے کے لئے مختلف ممالک کے سفارتخانوں سے بات چیت کرنے کو کہا۔ انہوں نے اقتصادی مشیرجناب کے وی راجو اور سابق چیف سکریٹری ڈاکٹر انوپ چندر پانڈے کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں ایکشن پلان تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ژالہ باری اور تیز بارش کے باوجود پیداوار اچھی ہے۔ اچھے مانسون کی بھی توقع ہے۔ یہ صورتحال ریاست کے فائدہ مند ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاک ڈاو ¿ن کے دوران ضروری اشیا سے منسلک صنعتی یونٹ مرحلہ وار چلائے جارہے ہیں۔ شوگر ملیں بھی بند نہیں کی گئیں۔ لاک ڈاو ¿ن ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ان صنعتی اکائیوں کو چلانے کی اجازت دی جارہی ہے جن کے تکنیکی اور دیگر ملازمین کو مربوط احاطے میں رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹوں کے مسائل کو محکمانہ سطح پر حل کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔
اس مو قع پر انفراسٹرکچر اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمشنرجناب آلوک ٹنڈن ، پرنسپل سیکرٹری صنعتی ترقیات جناب آلوک کمار ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی