بوٹینیکل گارڈن میں آم اور جامن کے درختوں کے پھلوں کی نیلامی 22اپریل کو


علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بوٹینیکل گارڈن (قلعہ) میں واقع آم کے پانچ اور جامن کے 2درختوں کے پھلوں کی نیلامی 22اپریل 2020کو صبح 8.30بجے بوٹینیکل گارڈن (قلعہ) میں ہوگی۔ 
 شعبہ ¿ نباتیات کے سربراہ پروفیسرنفیس احمد خان نے بتایا کہ خواہشمند خریدار موقع پر پہنچ کر بولی بول سکتے ہیں۔ بولی سے پہلے خریدار کو مبلغ 500روپئے بطور ضمانت جمع کرنے ہوں گے، جو خریدار کے علاوہ بقیہ دیگر لوگوں کو نیلامی ختم ہونے کے فوراً بعد واپس کردئے جائیں گے۔ 
 انھوں نے مزید بتایا کہ ضمانت کی رقم جمع کرنے پر ہی بولی میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔ خریدار کو نیلامی کی پوری رقم (قیمت) نیلامی ختم ہونے کے فوراً بعد ادا کرنی ہوگی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی