اے ایم یو کو 2400ماسک و دستانوں اور ایک لاکھ روپئے کا عطیہ حاصل ہوا


علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اسپتال کو 2400ماسک و دستانوں اور پی پی ای کِٹ کے لئے ایک لاکھ روپئے کا عطیہ موصول ہوا ہے۔ 
 2400ماسک اور دستانے ’ایم کے سرجیکلس بردر‘ کی جانب سے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خاں کو پیش کئے گئے، جب کہ پی پی ای کِٹ کے لئے ایک لاکھ روپئے کا چیک کوردوباپبلی کیشنز لمیٹیڈ کے مسٹر سعید الاسلام شیروانی نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اسپتال کے پرنسپل و چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر شاہد علی صدیقی کو پیش کیا۔ اس موقع پر پروفیسر حارث ایم خاں، میئر مسٹر ایم فرقان اور ٹراما سنٹر کے کیئرٹیکر مسٹر سعید الرحمٰن موجود تھے۔ پروفیسر صدیقی اور پروفیسر خان نے کووِڈ-19 کے بحران کے دوران اس کارِخیر کے لئے دونوں عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کیا۔ 


جدید تر اس سے پرانی