محکمہ گنا ترقیات کے ذریعہ کم تول کے خلاف کی گئی کارروائی، گھٹ تولی پر لگی لگام

 




ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ گنا تول میں شفافیت اور گنا مافیاو ¿ں پر قدغن لگانے سے متعلق دی گئی ہدایات کے ضمن میں وزیرشکر صنعت اور گنا ترقیات جناب سریش رانا نے بڑے پیمانے پر مہم چلاکر گنا خرید مراکز پر کم تول روکنے اور گنا مافیاو ¿ں پر موثر پابندی لگانے کےلئے ہدایات جاری کیں ہیں۔ اسی ضمن میں ریاست کے گنا اور شکر کمشنر جناب سنجے آر بھوس ریڈّی نے شکر مل اورخرید مراکز پر گھٹ تولی روکنے کے سلسلہ میں سینئر محکمہ جاتی افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں کم تول سے متعلق قبل میں جاری احکامات اوروقتاً فوقتاً جاری رہنما ہدایات پر عمل آوری کے ضمن میں ریاست کے سبھی ریجنل ڈپٹی کین کمشنروں، ڈپٹی شکر کمشنروں، ضلع گنا افسران، اسسٹنٹ گشر کمشنروں کو شکر مل اور خرید مراکز پر بڑے پیمانے پر مہم چلاکر جانچ کیے جانے کی ہدایت دی، تاکہ کم تول پر موثر پابندی لگائی جا سکے۔
اس ضمن میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے جناب ریڈّی نے بتایاکہ مورخہ 21.4.2020 تک ریاست کی شکر ملوں اور گنا خرید مراکز کے معائنوں میں 75سنگین اور 484عام کل 559بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں، ان میں سے 497بے ضابطگیوں میں ایکزیکٹیو اور Weighing clerk کو نوٹس جاری کرائے گئے اور 80 Weighing clerkکے لائسینس کینسل کرتے ہوئے 24مزید لائسینس کینسی لیشن کی کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سنگین معاملوں میں 9معاملے رجسٹرڈ کرانے کے ساتھ ہی کم تول اور غیر قانونی گنا خریداری کے معاملات میں 18ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔
٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی