علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو آئی سی آئی سی آئی فاو ¿نڈیشن نے ایک ہزار ماسک اور 54 سینیٹائزر بوتل عطیہ میں پیش کی ہیں۔ آئی سی آئی سی آئی برانچ منیجر، گاندھی پارک ، علی گڑھ مسٹر راج کمار سنگھ اور رلیشن شپ منیجر (آئی سی آئی سی آئی بینک) مسٹر سدھیر کمار نے یہ اشیاءبدھ کو اے ایم یو رجسٹرار (آئی پی ایس) مسٹر عبدالحمید اور فائننس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر کو پیش کیں۔ اے ایم یو رجسٹرار اور فائننس افسر نے اس عطیہ کے لئے آئی سی آئی سی آئی فاو ¿نڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔