یوگی نے غریبوں کی مدد کی کرایی یقین دہانی

 



 غریبوں ، محروموں اور بے سہاروں کو
ریاستی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد دی جا رہی ہے :وزیر اعلیٰ
  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں اپنے سرکاری رہائش گا 5 ، کالیداس مارگ پر کوویڈ 19 وبا کے پیش نظر ضعیفی پنشن ، بے سہارا پنشن ، معذور پنشن اور جذام پنشن اسکیموں کے 86 لاکھ 71 ہزار 781 مستفیدین کے اکاو ¿نٹ میں 871.48 کروڑ روپئے کی پیشگی پنشن رقم کا آن لائن ٹرانسفرکیا۔اس کے تحت ہر مستفید کے کھاتے میں مالیاتی سال کے پہلے 02 ماہ کی ایک مشت رقم منتقل کردی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج پوری دنیا عالمی وبا کے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں پورا ملک کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں 21 دن کے اس لاک ڈاو ¿ن کی کارروائی میں حصہ لے رہا ہے۔ ریاستی حکومت غریبوں ، محروموں اور بے سہاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔ ضعیف ، بے سہارا خواتین ، معذور اور جذام پنشن سے مستفیدین کو مدد دے کر ریاستی حکومت نے انہیں مالی طاقت پہنچارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت ریلیف پیکیج ، مرکزی حکومت کی طرف سے 15 اپریل 2020 تک ہر غریب کو 05 کلو چاول اور 01 کلو دالیں مفت فراہم کرایا جائےگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ05 اپریل 2020 کوملک ہر باشندہ 09 منٹ کے لئے لائٹس بند کر چراغ ،ٹارچ ، موم بتی یا موبائل فلیش لائٹ جلائے۔ ایسا کرنے سے روشنی کی اس عظیم طاقت کا احساس ہوگا ، جس میں اسی مقصد کے کوویڈ۔19 کے خلاف لڑائی لڑرہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 21 دن کے اس لاک ڈاو ¿ن مدت کے دوران ریاست میں غریبوں کے لیے چل رہی مختلف اسکیموں کو بہتر طریقہ سے ان لوگوں تک پہنچا نے کی وسیع مہم چلائی گئی ہے۔ یہ حکومت کے بہتر بندوبست کو ظاہر کر تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ 27 لاکھ 15 ہزار منریگا مزدوروں کے کھاتے میں 611 کروڑ روپئے کی مزدوری پہنچائی گئی۔ 05 لاکھ 97 ہزار تعمیراتی مزدروں کے کھاتوں ایک ہزار روپئے کی رقم منتقل کی گئی۔
وزیراعلیٰ جی نے مراد آباد ، سہارنپور ، وارانسی ، گورکھپور ، لکھنو ¿ ، سیتا پور ، چترکوٹ اور پریاگ رج کے مختلف پنشن مستفیدین سے ویڈیو کانفرنسنگ کران کا حال جانا اور پنشن سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ضلع لکھنو ¿ کی معذور کماری سمریدھی ساہو اور سیتا پور کی کماری پشپا کو موٹرائزسائیکل دستیاب کرانے کی ہدایت افسران کو دی ۔
اس موقع پروزیر پسماندہ طبقہ بہبود اور معذور مستحکم کاری جناب انل راج بھر،وزیر ریاست بیسک تعلیم ( آزاد چارج )جناب ستیش دیویدی، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات اور داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ،ایڈیشنل چیف سکریٹری بیسک تعلیم محترمہ رینو کا کمار ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، جناب سنجے پرساد ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب شیشیر دیگر سینئرافسران موجود تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی