لاک ڈاون میں پھلوں، سبزیوں اور غذائی اجناس کی وافر موجودگی قائم رہے:

 



اترپردیش کے وزیر ریاست برائے باغبانی، زرعی مارکیٹنگ، زرعی بیرونی تجارت، زرعی برآمدات (آزاد چارج) جناب شریرام چوہان نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ لاک ڈاو ¿ن مدت میں پھلوں، سبزیوں اور غذائی اجناس کی موجودگی وافر مقدار میں بنی رہے، جس سے عوام کو کوئی دشواری نہ ہونے پائے۔ اس کے ساتھ ہی مناسب قیمت پر پھلوں، سبزیوں کی ڈور اسٹیپ ڈلیوری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کی آمدنی کی حفاظت کےلئے کشان کی پیداوار کو منڈی میں آنے کا معقول بندوبست کرنے کے ساتھ ہی کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کی معقول قیمت دلانے کو یقینی بنایا جائے۔انہوںنے کہاکہ لاک ڈاو ¿ن کے دوران منڈیوں میں برسرکار پلّے داراور مزدور وں کے گزربسر کاخاص طور پرخیال رکھاجائے۔ ریاست کی تمام منڈیوں میں سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرایا جائے۔ انہوںنے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ منڈیوں میں آنے والے تاجروں، کسانوں، افسران اور ملازمین ماسک ضرور پہنےں اور منڈیوں میں صاف-صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی