یہاں پانی کی وجہ سے نہیں ہو پا رہی سوشل ڈسٹینسنگ، حکومت نے یہ دی ہدایت

 




 کووِڈ-19کو پھیلنے سے روکنے اور سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرتے ہوئے
بندیل کھنڈ میں پینے کا پانی کے مسئلہ کو حل کیا جائے
اترپردیش کے وزیر جل شکتی ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے موسم گرما کو دیکھتے ہوئے بندیل کھنڈ اور انکے جیسے دیگر ضلعوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے موثر کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں خراب ہینڈ پمپوں کو درست کرنے کی کارروائی ترجیحی بنیاد پر پورا کرنے کو کہا ہے۔ انہوںنے پینے کے پانی کی فراہمی اور دیگر تعمیراتی کاموںکو کراتے وقت کووِڈ-19سے بچاو ¿ سے متعلق گائڈ لائن اور سوشل ڈسٹینسنگ پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوںنے گزشتہ برس کی طرح بحران زدہ مواضعات میں ٹینکر کے ذریعہ پینے کا پانی پہنچانے کےلئے فوراً کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے محکمہ ¿ چھوٹی آبپاشی کا جائزہ لیتے ہوئے بندیل کھنڈ کے چیک ڈیم اور تالابوں کے کاموںکو آئندہ 20مئی تک اور بند پڑے کوو ¿ں کو 30جون2020تک ہر حال میں پورا کرنے کی ہدایت دیہے۔ اس کے ساتھ ہی مکمل کیے گئے کاموں کا تھرڈ پارٹی ویریفکیشن اور جیو ٹیگنگ کرانے کی ہدایت دی۔اس کے علاوہ مالیاتی سال 2019-20کے چیک ڈیم، بلاسٹ کوپ، تالابوں سے متعلق اہداف کی معلومات حاصل کی۔ انہوںنے کہاکہ نا مکمل کاموں کےلئے ذمہ دار افسران کو جواب دہی طے کی جائےگی۔
میٹنگ میں واٹر کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب وکاس گوٹھوال، ایکزیکٹیو ڈائرکٹر اسٹیٹ ڈرننگ واٹر اور کلین انڈیا مشن جناب سریش رام، اسپیشل سکریٹری چھوٹی آبپاشی جناب زہیر بن صغیر، اسپیشل سکریٹری ڈرنکنگ واٹر جناب اے دنیش کمار، زیر زمین پانی ڈائرکٹر جناب ویریندر کمار اپادھیائے، او ایس ڈی ڈاکٹر ہریش چندر، چیف انجینئر چھوٹی آبپاشی جناب راجیو کمار جین، سپرنٹنڈنٹ انجینئر چھوٹی آبپاشی جناب رویندر سنگھ اور آلوک سنہا، انڈر سکریٹری ڈاکٹر اے کے سنگھ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی