لکھنو ¿،۔ رمضان ہیلپ لائن ملک میں اپنی نوعیت کی منفرد ہیلپ لائن ہے۔واضح رہے کہ اسلامک سنٹر آف انڈیا کے تحت دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل میں روزہ داروں کی دینی اور شرعی رہ نمائی کے لیے۲۰۰۲ئ میں قبل رمضان ہیلپ لائن قائم کی گئی تھی ۔ جس کی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔اس ہیلپ لائن سے لوگ فون اور ای میل کے ذریعہ روزہ، نماز ، زکوٰة اوردیگر مسائل سے متعلق سوالات ملک اور بیرون ملک سے بھی کرتے ہیں۔ جن کے جوابات مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی سربراہی میں علمائے کرام کا ایک پینل دیتا ہے۔لوگ اپنے سوالات ان نمبروں 9415023970 9335929670, 9415102947, 7007705774, 9140427677 اور ای میل : ramzanhelpline2005@gmail.com نیز وےب سائٹ: www.farangimahal.in پر پوچھ سکتے ہیں۔
سوال: کیا کورونا وائرس مریض کے علاج کے لیے روزے کی حالت میںخون پلازمادیا جاسکتا ہے یانہیں؟
جواب: مذہب اسلام میںکسی بھی انسان کی جان بچانا عظیم عبادت ہے اور Convalescent Therapy کے لیے پلازماڈونیٹ کرنے کے لیے وہ لوگ جو کووڈ-۹۱ کی زد میں آئے ہوں اور اس کے بعد ان کو شفاحاصل ہوگئی ہو انہی سے یہ پلازما لیا جاسکتا ہے۔ اس لیے اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
سوال: کیا ہم گھر پر اپنے بیوی بچوں کے ساتھ اس وبا کی وجہ سے جماعت کے ساتھ تراویح ادا کرسکتے ہیں؟
جواب: جی ہاں! آپ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ جماعت بناکر تراویح کا اہتمام ضرور کریں۔
سوال: ہمارے گھر میں کسی کو بھی چار سورتوں سے زیادہ یاد نہیں ہے تو ہم تراویح کیسے پڑھےں؟
جواب: لاک ڈاﺅن کے قوانین کی وجہ سے مسجد میں تراویح پڑھنے نہیںجاسکتے لیکن آپ کو اگر چار ہی سورتیں یاد ہیں تو بھی بیس رکعتوں میں ان کو دوہرا دوہرا کر پڑھ لیں تراویح درست ہوجائے گی۔
سوال : کیا شوگر کا مریض افطار سے پہلے انسولین کا انجکشن لگا سکتا ہے؟
جواب : جی ہاں! لگا سکتا ہے۔
سوال : تراویح کی نماز کیا ہے اور کتنی رکعات ہیں؟
جواب : تراویح کی نماز سنت مو ¿کدہ ہے اور بیس رکعات ہیں۔