بہرائیچ میں ایک ساتھ 8 افراد میں ملے کرونا کے انفیکشن


ریاست اترپردیش کےضلع بہرائچ میں الگ الگ مقام کے آٹھ افراد میں کورونا وائرس کا انفیکشن پایا گیا۔
بہرائچ چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی. کے. سنگھ نے پریس کو بتایا کہ بہرائچ میں الگ الگ علاقوں کے آٹھ افراد میں
کورونا وائرس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے، رپورٹ آنے کے بعد ست ضلع انتظامیہ میں بے چینی پیدا کر دی ہے دیر رات تک میٹنگ کا دور چلا اسکے بعد ضلع چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے پریس کو مخاطب کر اس خبر کی تصدیق کی،
خبر پھیلتے ہی ضلع میں افراتفری و بے چینی کا ماحول پیدا ہو گیا لوگوں میں کورونا کو لیکر ایک ڈر و خوف پیدا ہو گیا ہے،
ان آٹھ مریضوں میں سے چھ مریض کو ضلع اسپتال میں ائسولیٹ کیا گیا تھا، ایک مریض کو سیلٹر ہوم اور ایک کو اسی کے گھر پر ائسولیٹ کیا گیا تھا-
١-دنیش کمار یادو عمر 35 سال ساکن فتح پور تھانہ رام گاؤں
٢- سنجے کمار عمر 24 ساکن کیشو پور تیجوا پور بلاک
٣- رجنی روپانی عمر 54 سال محلہ غلام علی پورا
٤- سنت رام ساکن نیپال
٥- راج کمار عمر 18 سال ساکن سیسیہ نانپارہ
٦- بڑکؤ عمر 32سال ساکن وزیر پور تھانہ فخرپور
٧- نعیم حسین عمر 40 سال ساکن ضلع کشی نگر
٨- مغلے عمر 22سال ساکن مگہی نانپارہ
 بہرائچ کی عوام میں ابھی تک ایک سکون تھا کہ کوئی بھی مریض نہیں ہے اس لئے آنے والے وقت میں لاک ڈاؤن سے ہمیں چھوٹ مل سکتی ہے، لیکن اب ان پر پانی پھیرتے ہوئے یہ اچانک ضلع ایک دو نہیں بلکہ آٹھ مریض ایک ساتھ دستک دے بیٹھے جسکے سبب ضلع میں کافی بیچینی پائی گئی-


جدید تر اس سے پرانی