انڈمان نکوبار میں پھنسے افراد کے لئے وزیر اعلی نے دئے خصوصی ہدایات

 



لاک ڈاو ¿ن میں انڈمان نکوبارمیں پھنسے ریاست کے شہریوںکے مسائل کے تصفیہ کے لیے قائم کنٹرول روم کا ٹیلیفون نمبرجاری
  لکھنو 
کورونا وائرس کوویڈ۔19 پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاو ¿ں میں انڈمان نیکو بار میں پھنسے ریاست کے باشندوں کے مسائل کے تصفیہ اور اور انہیں سہولیات کی فراہمی کرانے کے مد نظر قائم کنٹرول روم کا ٹیلیفون نمبر جاری کیا گیا ہے۔ یہ نمبر 0522-2237321 ہے۔ مغربی بنگال اور انڈمان نیکوبار کے لئے یہ کنٹرول روم یوجنا بھون، لکھنو ¿ میں قائم کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں ایک سرکاری ترجمان نے دی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ انڈمان نیکوبار میں پھنسے ریاست کے شہریوں کی پریشانیوں کو حل کرنے اور ان کوسہولت فراہم کرنے کے لیے ایڈیشنل چیف سکریٹری منصوبہ بندی ، پروگرام پر عمل درآمد اور سائنس و ٹکنالوجی جناب کمار کملیش کو انڈمان نیکو با ر کا نوڈل افسر بنایا گیا ہے۔جناب کمار کملیش مغربی بنگال ریاست کے نوڈل افسر ہیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی