منڈی اور گھنی آبادی میں پیٹرولینگ کی ہدایت





ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت فیلڈ میں تعینات سبھی ایڈمنسٹریٹیو اور پولیس افسران منڈی اور گھنی آبادی والے علاقوں میں متواتر پیٹرولنگ کریں
20یا اس سے زائد کورونا مثبت کیس والے ضلعوں میں سینئر ایڈمنسٹریٹیو افسر، آئی جی لیول کے پولیس افسر اور سینئر ہیلتھ افسر کو لاک ڈاو ¿ن سسٹم کی مانیٹرنگ کےلئے بھیجا جائے
ضروری اشیاءکی سپلائی چین سے وابستہ گاڑیاں سواری ڈھوتے پائی گئیں تو فوراً ضبط کی جائیں
یکم مئی سے شروع ہونے والے غذائی تقسیم میں پرانے راشن کارڈ ہولڈروں کے ساتھ ساتھ نئے راشن کارڈ ہولڈروں کو بھی راشن مہیا کرایا جائےگا
انتیودئے کارڈ ہولڈروں کو فی کارڈ 20کلو گیہوں اور 15کلو چاول اور دیگر زمرہ کے مستفیدین کو فی یونٹ 3کلو گیہوں اور 2کلو چاول مہیا کرایا جائےگا
رواں سیشن میں 16413.88کروڑ روپئے گنا قیمت کی ادائیگی
زائد فصل کےلئے کھاد کے 53000پیسٹی سائیڈ کے 37000اور
 بیچ کے 36000 فروخت مراکز شروع
ریاست کی 7022صنعتی یونٹوں میں 1.26لاکھ مزدور برسرکار
ٹیلی میڈیسن سسٹم کے توسط سے لوگوں کو علاج سے متعلق مشورہ مہیا کرانے کی ہدایت
آن لائن درس وتدریس امور میں یومیہ اوسطاً 168223طلبہ کی شرکت
آئی ٹی اور الیکٹرانکس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ ریاست میں 23762سی ایس سی فعال ہے، جس میں تقریباً 46ہزار افراد برسرکار
پوروانچل ایکسپریس-وے پر 4835 مزدور، بندیل کھنڈ ایکسپریس-وے پر 4481 مزدور اور گورکھپور لنک ایکسپرےس-وے پر 488مزدور برسرکار
-اونیش کمار اوستھی
لکھنو ¿ کے کے جی ایم یو کے بعد اب ایس جی پی جی آئی لکھنو ¿، میرٹھ اور اٹاوہ میڈیکل کالج میں بھی پول ٹیسٹنگ کا کام شروع
ریاست میں اب تک 187لوگ صحتیاب ہو کر ڈسچارج
ریاست میں کورونا کے 1299معاملے مثبت
-امت موہن پرساد
-لکھنو ¿:۳۲ اپریل ۰۲۰۲ئ
ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات اور داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی نے آج یہاں لوک بھون میں میڈیا نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے لاک ڈاو ¿ن گائڈ لائن پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت فیلڈ میں تعینات سبھی ایڈمنسٹریٹیو اور پولیس افسران منڈی اور گھنی آبادی والے علاقوں میں متواتر پیٹرولنگ کریں۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ ضروری اشیاءکی سپلائی چین سے وابستہ گاڑیاں کو دی گئی رعایت کا غلط استعمال نہ ہونے پائے، جو بھی ٹرک سواری ڈھوتے پایا جائےگا اسے فوراً ضبط کر لیا جائےگا۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ 20یا اس اسے زائد کورونا مثبت کیس والے ضلعوں میں سینئر ایڈمنسٹریٹو افسر، آئی جی لیول کے ایک سینئر پولیس افسران(جہاں پہلے سے آئی جی لیول کے افسر کی تعیناتی نہیں ہے) کو اور سینئر ہیلتھ افسر کو بھیجا جائے۔ یہ افسر متعلقہ ضلع میں کم از کم ایک ہفتہ کیمپ لگاکر صحت سے متعلق متعدد کاموں کا نگرانی کریں گے۔ پولیس افسر آلاٹ ضلع میںلاک ڈاو ¿ن سستم کو مزید موثر طریقہ سے نافذ کریں گے اور اپنی ریپورٹ بھی ارسال کریں گے۔ کوارنٹائین سینٹروں میں سوشل ڈسٹینسنگ کا خصوصی توجہ دیتے ہوئے کھان-پان اور سینیٹائیزیشن کی پوری ہوشیاری اور چوکسی برتی جائے۔ انہوںنے کوارنٹائین سینٹر اور آئیسولیشن وارڈ کی تعداد اور ٹیسنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ کمیونٹی کچن، ڈور اسٹیپ ڈلیوری اور غذائی اجناس تقسیم کی پیش رفت حاصل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ یکم مئی 2020سے شروع ہونے والے غذائی اجناس تقسیم پروگرام میں یہ یقینی بنایا جائے کہ پرانے راشن کارڈ ہولڈروں کے ساتھ ساتھ نئے راشن کارڈ ہولڈروں کو بھی راشن مہیا ہو۔ جناب اوستھی نے بتایاکہ انتیودئے کارڈ ہولڈروں کو فی کارڈ 20کلو گیہوں اور15کلو چاول اور دیگر زمرہ کے مستفیدین جیسے منریگا مزدور، رجسٹرڈ تعمیراتی مزدور، ٹھیلہ، کھومچا لگانے والا، رکشہ چلانے والا، ای-رکشہ چلانے والا وغیرہ کو فی یونٹ 3کلو گیہوں اور 2کلو چاول مہیا کرایا جائےگا۔غذائی اجناس تقسیم منصوبہ کے تحت دوسرے مرحلے میں 3.56کروڑ راشن کارڈ ہولڈروں کے مقابلے 3.14 راشن کارڈ ہولڈروں پر 131087876یونٹس کو کل 655439.380میٹرک ٹن غذائی اجناس تقسیم کیا گیا ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ شیلٹر ہوم اور کمیونٹی کچن کو متواتر سینیٹائز کرانے اور شیلٹر ہوم میں رہ رہے لوگوں کو پول ٹیسٹنگ کرایا جائے۔ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ کمیونٹی کچھ کا کھانہ معیاری ہونے کے ساتھ وافر مقدار میں تیار کرایا جائے۔
جناب اوستھی نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ وزیراعلیٰ کا متاثرہ راحت فنڈ -کووِڈ کیئر فنڈ ‘ کی رقم سے ٹیسٹنگ، ایل-1، ایل-2اور ایل-3 اسپتالوں کے قیام اور مستحکم کاری، لاجسٹکس جیسے پی پی ای کٹ، این-95ماسک، وینٹی لیٹر وغیرہ کا بندوبست کیا جائے۔ فنڈ کی رقم سے پی پی ای خریدتے وقت ،ایمرجنسی خدمات شروع کرنے والے اسپتالوں کو ضلع مجسٹریٹ کے توسط سے انہیں مہیا کرایا جائے۔ انہوںنے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ضلعوں میں پی پی ای اور این-95ماسک ترجیحی بنیاد پر مہیا کرانے کی ہدایت بھی دی ہے۔ ٹیلی میڈیسن سسٹم کے توسط سے لوگوں کو علاج سے متعلق مشورہ مہیا کرانے والے ڈاکٹروں کی ٹیلی فون نمبر لسٹ کی بڑے پیمانے پر نشر واشاعت کی جائے، جس سے لوگوں کو گھر بیٹھے طبّی مشورہ مل سکےں۔ انہوںنے کہاکہ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ایمرجنسیہ خدمات شروع کرنے والے اسپتال محکمہ ¿ صحت کے پروٹوکال کے مطابق کام کریں۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ کو باور کرایا گیا ہے کہ گیہوں خرید اری اور مختلف زرعی سرگرمیوں کے تحت 4000سے زائد مراکز پر گیہوں خریداری شروع ہو گئی ہے۔ اب تک منڈیوں اور خرید مراکز سے توسط سے تقریباً 36لاکھ کوئنٹل سے زائد گیہوں کی خریداری کی جا چکی ہے۔ زائد فصل کےلئے کھاد کے 53000پیسٹی سائیڈ کے 37000اور بیج کے 36000خرید مراکز فعال ہیں۔ زائد فصل کے تحت 8.12لاکھ ہیکٹئر زمین میں بووائی ہو گئی ہے۔ مینگا فصل کی بووائی تقریباً دو لاکھ ہیکٹئر رقبہ میں ہو چکی ہے۔ منریگا کے تحت حکومت ہند سے 1227کروڑ روپئے کی رقم حاصل ہوئی ہے۔ اس سے منریگا منصوبہ کے کاموںکو جہت ملے گی۔ وزیراعظم کسان سمّان ندھی اسکیم کے تحت سے ریاست کے دو کروڑ سے زائد کاشتکاروں کو 4100کروڑ روپئے کی مدد مہیا کرائی گئی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ ریاست میں 7022صنعتی یونٹیں سرگرم عمل ہیں، جن میں 1.26لاکھ مزدور برسرکار ہیں۔ کل 119شکر ملیں چل رہی ہیں، ان میں 28شکر ملیں آلاٹیڈ ایریا میں تمام گنے کی پیرائی کر چکی ہیں اور باقی 92شکر ملیں پیرائی کر رہی ہیں۔ 989.50لاکھ ٹن گنے کی پیروائی سے 112.27لاکھ ٹن شکر کی پیداوار کی گئی ہے۔ اس سیشن میں 16413.88کروڑ روپئے کا گنا قیمت کی ادائیگی کرائی جا چکی ہے۔ شکر مل کے توسط سے تقریباً 60ہزار مزدور کو روزگار مہیا ہو رہا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ آئی ٹی اور الیکٹرانیکس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ ریاست میں 23762سی سی سی فعال ہیں، جن میں تقریباً 46ہزار افراد برسرکار ہیں۔ ریاستم یں 12027اینٹ بھٹہ چل رہے ہیں، جن پر 572966مزدور کام کر رہے ہیں۔ یوپیڈا کے ذریعہ چلائی جا رہی ایکسپریس-وے پر 4835مزدور اور 2122مشینری، بندیل کھنڈ ایکسپریس-وے پر 4481مزدور اور گورکھپور لنک ایکسپریس-وے پر 488مزدور کام کر رہے ہیں۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ محکمہ ¿ تعمیرات عامہ کے ذریعہ 2858.51کروڑ روپئے کی لاگت سے 161کام شروع کیے گئےہیں،جن پر 3727مزدور کام کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ ¿ آبپاشی کے49پروجیکٹوں پر 703مزدور، محکمہ ¿ پنچایتی راج کی 43313 پروجیکٹوں پر 336043نان اسکلڈ ورکر کے توسط سے کام کرایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ ¿ چھوٹی آبپاشی کے ذریعہ ڈیم اور تالابوں سے متعلق کام بھی شروع کیے گئے ہیں،۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ ریاست کی یونیورسٹیوںاور ڈگری کالجوں میں آن لائن درس وتدریس کام تیزی پر ہے۔ اب تک اساتذہ کے ذریعہ 93652 ای-کنٹینٹ تیار کر یونیورسٹی اور ڈگری کالجوں کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیاگیا ہے۔ جن کو 680005طلبہ کے ذریعہ استعمال میں لایا گیا ہے۔ ریاست کے 12159اساتذہ کے ذریعہ آن لائن کلاس ٹائم ٹیبل یونیورسٹی اور ڈگری کالجوں کی ویب سائٹ پر ڈسپلے کیا گیا ہے، جس کے تحت کل 265442آن لائن کلاسیز شروع کی گئی ہیں، جس میں یومیہ اوسطاً 168223طلبہ کے ذریعہ حصہ لیا گیا۔
پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد نے بتایاکہ ریاست کے 11ضلعوں میں کورونا مثبت معاملے نہیں ہےں۔ ریاست کے 56ضلعوں میں اب تک 1507کورونا مثبت معاملے سامنے آئے ہیں،جس میں سے 45ضلعوں میں 1299معاملے ایکٹیو ہیں۔اب تک 187مریض پوری طرح صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ریاست میں 1584لوگوں کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور 11826لوگوںکو فیسلٹی کوارنٹائین کیا گیا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ لکھنو ¿ کے کےجیایمیو کے بعد اب ایس جی پی جی آئیلکھنو ¿ ، میرٹھ اور اٹاوہ میڈیکل کالج میں بھی پول ٹیسٹنگ کا کام شروع ہو گیا ہے۔ پول ٹیسٹنگ میں 812سیمپل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ٹیسٹنگ کےلئے 3737سیمپل بھیجے گئے اور بیگ لاگ ملاکر 3955ٹیسٹ ہوئے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی