جفت سےمسٹر کے لےے امتحان فارم بھرنے کی آخری تاریخ کا اعلان


علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے جفت سےمسٹر والے امتحانات کے لےے آن لائن رجسٹرےشن و امتحان فارم کی آخری تاریخ کا اعلان کر دےا ہے۔ کنٹرولر برائے امتحانات مسٹر مجیب اللہ زبےری کی جانب سے جاری اےک اعلانےہ کے مطابق تعلیمی میقات 2019-20کے تمام مجاز جفت سےمسٹر والے طلبہ و طالبات کے لےے رجسٹرےشن و امتحان فارم بھرنے کی آخری تاریخ 18مئی 2020ہے جبکہ اپنے فارم سے کسی کورس کو کم کرنے ےا رجسٹرےشن کو منسوخ کرنے کی آخری تاریخ 21مئی ہے۔ 
 نوٹس کے مطابق سبھی اےکس طلبہ و طالبات جو جفت سےمسٹر مےں تعلیم جاری نہیں رکھے ہوئے ہےں لےکن چھوٹے ہوئے پرچوں مےں سمسٹر کے خاتمے پر امتحان مےں شامل ہونا چاہتے ہےں، ان کے لےے بھی آن لائن امتحان فارم بھرنا لازمی ہے۔ نوٹس مےں کہا گےا ہے کہ مذکورہ امتحان فارم مقررہ تاریخ مےں پُر کےے بغےر کسی بھی طالب علم کو امتحان مےں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی تا آنکہ اس سلسلے مےں وائس چانسلر کی اجازت حاصل کی جائے اور فارم جمع کرنے کے لئے 500روپئے کی تاخیر فیس جمع کی جائے۔
 نوٹس مےں وضاحت کی گئی ہے کہ رواں تعلیمی سال کے مجاز طلبہ کو آن لائن امتحان فارم بھرتے وقت کوئی فیس جمع نہیں کرنی ہوگی۔ لےکن تمام اےکس طلبہ کو ان کے فارم کے کنٹرولر دفتر کے ذریعہ منظور کےے جانے کے بعد 200روپئے امتحان فیس کے مد مےں جمع کرنے ہوں گے۔
 رجسٹرےشن و امتحان فارم آن لائن پُر کرنے سے متعلق تمام تفصیلات www.amucontrollerexams.com سے حاصل کی جا سکتی ہےں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی