ریاست میں سینیٹائزر کی قیمت طے

 




کووِڈ-19کے بڑھنے پھیلاو  کے مدنظر ریاست میں سینیٹائزر کی قیمت طے
ہینڈ سینیٹائیزر کا پھٹکر قیمت فی 200 ایم ایل کی قیمت 100روپئے
پرنسپل سکریٹری آبکاری محکمہ، اترپردیش حکومت جناب سنجے آر بھوس ریڈّی نے بتایاکہ موجودہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کےلئے اترپردیش حکومت پابند عہد ہے۔ ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق ریاست میں قائم شکر ملوں، آسوانیوں اور ڈرگ لائیسینس ہولڈرس یونٹ کے ذریعہ ہینڈ سینیٹائیزر تیار کرنے کےلئے ریاست کی کل 75کمپنیاں جس میں 27شکرمل سہہ آسوانی یونٹ، 10صرف اسوانیوں اور 39دیگریونٹوں کے علاوہ چار فارمیسیوں کو سینیٹائیزر تیار کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
حکومت ہند کے غذائی صارفین معاملے اور عوامی نظام تقسیم وزارت کی نوٹیفکیشن مورخہ 19مارچ 2020کے مطابق الکوہل کو ضروری اشیاءتسلیم کرتے ہوئے اس کی قیمت میں اضافہ یا رائج قیمت سے زائد وصولی بغیر حکومت ہند کی منظوری سے نہیںلیا جا سکتا ۔ اسی ضمن میں حکومت ہند نے غذائی صارفین اور عوامی نظام تقسیم کے نوٹیفکیشن مورخہ 21مارچ 2020کے مطابق ہینڈ سینیٹائیزر کے فی 200ایم ایل پیک کی پھٹکر قیمت 100روپئے سے زائد نہیں وصول کیاجا سکتی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی