وزیر اعلی نے لاک ڈاون کا لیا جایزہ

 



 وزیر اعلیٰ نے کورونا وائرس کویڈ 19-پرکنٹرول کے لئے نافذ لاک ڈاو ¿ن نظام کا جائزہ لیا
 اینستھیزیا ، فزیشن ۔ ڈائنو کولاجی اور امراض اطفال کے ماہرین ڈاکٹروں کی فہرست تیار انہیں تربیت دی جائے
  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر کورونا وائرس کوویڈ 19 پر قابو پانے کے لئے لاک لاک ڈاو ¿ن نظام کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شیلٹر ہومز میں معاشرتی فاصلہ پر پوری توجہ دی جائے ۔شیلٹر ہوم میں ، کھانے ، پینے کے پانی ، ادویات وغیرہ کا مکمل انتظام کرنے کے ساتھ صفائی کو بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اینستھیزیا ، فزیشن ، امراض نسواں اور امراض اطفال کے ماہر ڈاکٹروں کی فہرست تیار کر تربیت دی جائے۔ اس کے ساتھ ہی ، آیوش کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی تربیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ۔19 کی ایک ٹیسٹنگ لیب ہر سرکاری میڈیکل کالج میں قائم کی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت کی کہ ریاست میں پی پی ای تعمیر کی جائے۔ انہوں نے خواتین خود امدادی گروپوں کے ذریعہ ماسک بنانے پر زور دیا۔ یوتھ رضاکاروں ، خاص طور پر یوتھ منگل دل ، نہرو یووا مرکز ، این سی سی اور این ایس ایس کے لو گوں کو تربیت دیکر ان کی خدمات حاصل کی جائے۔اشیاکی ہوم ڈیلیوری سسٹم کو مستحکم کرنے کے لئے پوسٹ مین کی خدمات لی جائے ۔
وزیراعلیٰ نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت جعلی خبریں نشر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے مستحقین کو راحت رقم کی فراہمی کے پیش نظرتعطیل کے دنوں میں بھی افسران کو بینکوں میں کام کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں تمام ضروری اشیاکی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایاجائے اور سپلائی چین میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔ کیرانہ وغیرہ کی دکانوں میں ضروری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنائیں ، تاکہ عام آدمی کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات اور داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائرکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار ، پرنسپل سکریٹر ی وزیر اعلیٰ ایس پی گوئل اور جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششرسمیت سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی