وزیر اعلہ نے بتائی سوشل ڈسٹینسنگ کی اہمیت



کورونا کی روک تھام میں معاشرتی فاصلہ کی خصوصی اہمیت: وزیر اعلیٰ
  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کورونا کی روک تھام میں معاشرتی فاصلہ کی خصوصی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کورونا وائرس پر موثر کنٹرول قائم کرنے کے لئے جنگی پیمانے پر کام کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرمنعقدہ میٹنگ میں کورونا وائرس کوویڈ 19 کے سلسلے میں تشکیل کمیٹیوں کے صدورکے ساتھ جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ کو ضلع میں ایک نوڈل افسر نامزد کریہ یقینی بنائیں کہ ان کے ضلع میں کوئی بھوکا نہ رہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کنٹرول روم 24 گھنٹوں تک اپنی خدمات دیتے رہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام منطقوں میں ایل تھری سطح کے اسپتال قائم کیے جائیں۔ مائکرو بائیوولوجسٹ کی خدمات لے کر جانچ کی صلاحیت کو بڑھایا جائے۔ ریاست میں وینٹیلیٹرتعمیری عمل کو تیز کیا جائے۔ تمام اضلاع میںآئیسولیٹیڈ وارڈوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ایڈوائزی کے سلسلے میں زرعی آلات اور کھاد وغیرہ کی دکانیں کھولی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اپنے کھیتوں میں لازمی فاصلہ بناتے ہوئے منہ پر گمچھالگاکر کام کریں۔ اس کے لیے انہیں بیدار کیا جائے ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ آفات کی وجہ سے بند ہوئے پرائیوٹ اسکولوں اسپتالوں میں کسی کی تنخواہ نہیں روکی جائے ۔ سبھی اضلاع کے بیسک تعلیم افسر ، انسپکٹر آف اسکول اور چیف میڈیکل افسریہ یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے افسران کو تمام اضلاع میں سینٹائزیشن کے نظام کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اتر پردیش کوویڈ کیئر فنڈبنایا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کے تمام اراکین اسمبلی اور اراکین ودھان پریشد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے وھایک فنڈ سے 01 کروڑ روپئے اور ایک ماہ کی تنخواہ اس فنڈ کے لیے دیں ۔انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کے ذریعے ریاست کے تمام اضلاع میں ٹیسٹ لیبز ، پی پی ای کٹس ، وینٹیلیٹرس ، آئسولیشن وارڈس ، ماسک اور ٹیلی میڈیسن کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ایل -1 ، ایل -2 اور ایل تھری سطح کے اسپتالوں سے فیضیاب کیا جائے ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں تمام ضروری اشیاکی مسلسل فراہمی کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ سپلائی چین میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔کیرانہ وغیرہ کی دکانوں میں ضروری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عام آدمی کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری انفارمیشن اینڈ ہوم جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ،ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت سینئر افسران موجود تھے۔
 ٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی