شب برات کے لیے فرنگی محل کی اپیل


شب برا ¿ت کی عبادت اپنے گھروں ہی میں رہ کر کریں: مولانا خالد رشید
اسلامک سنٹر آف انڈیا نے ایڈوائزری جاری کی
لکھنو
اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کے چیرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنو ¿ نے شب برا ¿ت کے سلسلے میںیہ ایڈوائزری جاری کی ہے۔
شب برا ¿ت ایک مقدس اور بابرکت رات ہے۔ اس موقع پر خوب عبادتیں کی جاتی ہیں۔ نفلی نمازیں پڑھی جاتی ہیں، قرآن کریم کی تلاوت کی جاتی ہے، اوراد ووظائف پڑھے جاتے ہیں، دعائیںمانگی جاتی ہیں، صدقہ وخیرات کااہتمام کیا جاتا ہے، قبرستانوں میں جاکر اپنے مرحوم رشتہ داروں اور دیگر مسلمانوں کے لیے دعائے مغفرت کی جاتی ہے اور اگلے دن نفلی روزہ رکھا جاتا ہے۔
اس سال یہ نورانی رات ۹اپریل ۰۲۰۲ئ جمعرات کو ہوگی۔آج کل ہم سب عالمی وبا”کورونا وائرس، کو وڈ -۹۱“سے دو چار ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر پورا ملک”لاک ڈاﺅن“ ہے۔ اس لیے عالمی ادارہ صحت، حکومت اور انتظامیہ کے احکام کے مطابق درج ذیل ہدایات کی پابندی ہم سب پر ضروری ہے:
۱-شب برا ¿ت کی عبادتیں اپنے گھروں ہی میںکریں۔
۲-کسی بھی جگہ پر بھیڑ نہ لگائیں۔
۳-قبرستان ہرگزنہ جائیں۔
۴-آتش بازی اور دیگر فضول کام نہ کریں۔
۵- اگلے دن یعنی ۰۱اپریل کو روزہ رکھیں۔
۶- افطار کے وقت اس وبا کے خاتمے کی خصوصی دعائیں کریں۔
۷- شعبان کا پورا مہینہ فضائل کا ہے۔ ا س لیے ان دنوںمیں صدقے اور خیرات کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کریں۔ 
۸- شب برا ¿ت کے موقع پر ضرورت مندوں، غریبوں اور بیماروں کا خیال رکھیں۔ ان کے کھانے پینے اور دیگر ضرورتوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
۹- شب برا ¿ت کے موقع پر اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام عیدگاہ لکھنو ¿میں ہونے والا جلسہ لاک ڈاﺅن کے سبب منسوخ کیا جاتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی