ماہِ صیام میں کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعاﺅں کا اہتمام کریں

 



لکھنو ¿،۔ امام کونسل آف اترپردیش کے صدر مولانا محمد سفیان نظامی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا متبرک مہینہ شروع ہونے والا ہے۔ اس ماہِ مبارک میں اﷲ تبارک وتعالیٰ کی خصوصی برکتوں کا نزول ہوتا ہے۔ اس لیے ہم سب کو چاہیے کہ ماہِ صیام میں اپنا پورا وقت اﷲ کی عبادت میں گزاریں اس کی رحمت کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے کرونا وائرس جیسی وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کریں کیوں کہ اس مہینے میں کی گئی دعاﺅں کو اﷲ تبارک وتعالیٰ ضرور قبول فرماتا ہے۔ 
مولانا سفیان نظامی نے کہا کہ رمضان المبارک کے سلسلے میں اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل، دارالعلوم ندوة العلمائ،بریلی شریف، دارالعلوم دیوبند اور دیگر اداروں اور تنظیموں کی طرف سے جو اپیلیں شایع ہوئی ہیں اس پر ہم سب لوگوںکو عمل کرتے ہوئے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے گھروں میں رہ کر ہی عبادت کرنی ہے۔ تراویح بھی گھر میںہی پڑھنی ہے اور بازاروں میں ہرگز نہیں جانا ہے۔ اس لاک ڈاﺅن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے والدین کو چاہیے کہ چوںکہ ان کو پورا وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزارنے کا مل رہا ہے اس لیے ان کی بہتر سے بہتر دینی تربیت کو یقینی بنائیں اور اس مہینے میں دل کھول کر زیادہ سے زیادہ غرباء، یتیموں ، مساکین اور بیواﺅں کی خوب مدد اور امداد کریں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی