لاک ڈاون کے پیش نظر جامعہ کا بڑا فیصلہ


یہ حکم نامہ گزشتہ مورخہ 13.03.2020 ، 20.03.2020 اور 23.03.2020آفس آرڈرز کے تسلسل کے بطو ہے۔  جس میں کہا گیا تھا کہ یونیورسٹی نوول کورونا وائرس (COVID-19) کے پھیلاؤ کے پیش نظر 31.03.2020 تک بند رہے گی۔  اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وبائی مرض کے پھیلنے کے پیش نظر ملک گیر تالا بندی کی وجہ سے 14.04.2020 تک یونیورسٹی بند رہے گی ۔ وائس چانسلر کی ہدایات مندرجہ ذیل ہیں :


1_ یونیورسٹی 14.04.2020 تک بند رہے گی (سوائے ضروری خدمات جیسے میڈیکل ، پانی ، صفائی ستھرائی وغیرہ) جہاں ضرورت کی بنیاد پر کم سے کم عملے کی تعیناتی کی جائے گی۔


2_یونیورسٹی کے تمام فیکلٹی ممبروں کے فائدے کے لئےجے ایم أیی- آن لائن فیکلٹی ڈویلپمنٹ کے تحت سات سیشنوں کا اہتمام کرے گی۔


3_ آن لائن درس و تدریس کے عمل کے ذریعہ یونیورسٹی طلباء کے ساتھ شمولیت کے متبادل طریقے اور سہولیات کو یقینی بنائے گی۔


4_ تمام فیکلٹی ممبران کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسکائپ ، ویب کاسٹ ، گوگل ،ہینگ آوٹ اور گوگل چیٹس کے علاوہ انٹرایکٹو ٹولز کو وسیع پیمانے پر جیسےآن لائن سویئم میں ہوتا ہے طلباء کو تعلیم میں مشغول کریں۔


5_ یونیورسٹی لائبریری نے سبسکرائبڈ اور اوپن ایجوکیشنل ریسورسز کی وسیع اقسام تک دور دراز تک رسائی کو ممکن بنادیا ہے۔


6_ تمام فیکلٹی ممبران آن لائن درس و تدریس میں مشغول رہیں اور طلبہ کو ضروری مطالعاتی مواد فراہم کریں۔


7_ ہاسٹلوں میں رہنے والے طلباء کو ضروری اشیاء ، نگہداشت ، حفظان صحت اور طبی مشاورت کے لحاظ سے دیکھ بھال کریں۔


8_ کیمپس میں صحت مند زندگی بسر کرنے کے لئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کو سوشل میڈیا کے ذریعہ عام کریں۔


9_ طلباء اور دیگر عملہ جات کے لئے ٹیلی کونسلنگ خدمات سمیت کووڈ-19 کی وجہ سے پیدا ہونے والے پریشانیوں سے نمٹنے کے لئے مشاورت مرکز فعال کردیا گیا ہے۔


10_ ضرورت پڑنے کی صورت میں یونیورسٹی نے قرنطینہ(قید طبی) کی سہولت کی نشاندہی کی ہے۔


11_ آؤٹ سورس اور کنٹریکٹ پر رکھے گیے عملوں کی تنخواہیں تالا بندی کی وجہ سے نہیں کاٹی جائیں گی۔


12_ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی باقاعدگی سے صورتحال کی نگرانی کرے گی۔


13_ ہر طرح کی معاشرتی دوری اور دیگر میڈیکل ایڈوائزری کے ساتھ آن لائن تعلیم و تعلم کا سلسلہ تھمنے نہ پائے ۔


14_ طریقہ کار کے مطابق تنخواہوں ، پنشن اور مالی معاملات کو بروقت نمٹایا جائے ۔  01.04.2020 کے آرڈر کی تعمیل کے طور پر یونیورسٹی کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ملازمین سے پی ایم ریلیف فنڈ (CARE) کے لئے ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی جاسکتی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی