رمضان ہیلپ لائن کاآغاز، پوچھیں سوالات

 



اسلامک سنٹر آف انڈیا کا روزہ دار وں کوایک تحفہ
لکھنو ¿۔ روزہ اور دیگر عبادتوں کے درست ہونے کے لیے مسائل سے واقفیت ضروری ہے۔ اس کے بغیر رب کریم کی عبادت کا حق ادا نہیں کیا جاسکتا۔قرآن کریم میں ایمان والوں کو مخاطب کرکے فرمایا گیا ہے کہ اگر تم کو کسی چیز کے متعلق معلومات نہ ہو تو اہل علم سے دریافت کرلو۔
ان خیالات کااظہارناظم دارالعلوم فرنگی محل مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنو ¿و چیرمین اسلامک سنٹر آف انڈیانے آج دارالعلوم فرنگی محل میں ”رمضان ہیلپ لائن “کے افتتاح کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامک سنٹرآف انڈیا کے زیر اہتمام ۲۰۰۲ئ میںوالد گرامی حضرت مولانا احمد میاں فرنگی محلی کی نگرانی میں رمضان ہیلپ لائن قائم کی گئی تھی ۔
انہوںنے اس ہیلپ لائن کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس میںرمضان کی اہمیت وافادیت کے ساتھ ساتھ روزہ، زکوة، تراویح ، افطار ،سحری ، نماز ودیگر مسائل سے متعلق سوالات کیے جاتے ہیں۔امید ہے کہ اس سے بڑے پیمانے پر لوگوںکوفائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان ہیلپ لائن اپنے پرانے طریقے کے مطابق کام کرے گی۔ 
مولانا نے کہا کہ یہ رمضان ہیلپ لائن ملک میں اپنی نوعیت کی منفرد ہیلپ لائن ہے۔ یہ عام مسلمانوں کی دینی رہ نمائی کے لیے قائم کی گئی ہے۔خدا کا شکر ہے کہ اس کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہیلپ لائن پر لوگ روزہ، نماز، زکوٰة، صدقہ فطر اور دیگر شرعی امور سے متعلق سوالات کرتے ہیں جن کے جوابات علمائے کرام کا ایک پینل دیتا ہے۔ ملک کے دیگر حصوں اور بیرون ملک سے بھی لوگوں کے فون اور ای میل آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض خدا تعالیٰ کا فضل وکرم اور علمائے فرنگی محل کی بے مثال قربانیوں کا فیض ہے جو آج بھی جاری ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اس سے مستفید ہورہے ہیں۔ 
یہ ہیلپ لائن یکم رمضان المبارک سے دوپہر ۲ بجے سے شام ۴ بجے تک کام کرے گی۔ اس ہیلپ لائن سے درج ذیل ٹیلی فون نمبروں اور ای میل پر رابطہ کرکے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ سہولت درج ذیل موبائل نمبروں ، وہاٹس ایپ اور دوسرے ذرائع پر بھی مہیا ہےں۔
9415023970, 9335929670, 9415102947 , 7007705774, 9140427677
وےب سائٹ: www.farangimahal.in
ای مےل: ramzanhelpline2005@gmail.com


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی