شعبہ کامرس کے اہتمام وےبینار مقابلہ 


علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کامرس کے اہتمام اےک وےبینار مقابلہ کا انعقاد کےا گےا جس مےں 85طلبہ پر مشتمل 17ٹیموں نے حصہ لےا۔ ”منجمد دنےا اور گھلتی ہوئی معیشت کا نظم“ موضوع پر منعقدہ اس وےبینار مےں انڈر گرےجوےٹ سطح کی 7، پوسٹ گرےجوےٹ سطح کی 7اور ڈاکٹورل سطح کی 3ٹیموں نے کووِڈ 19- سے متعلق مختلف مسائل اور اس کے سماجی، معاشی اور سےاسی مضمرات پر آن لائن بحث و تمحیص مےں حصہ لےا اور آن لائن درس و تدریس کو فروغ دےنے کے سلسلے مےں اپنے خےالات کا اظہار کےا۔ 
 وےبینار کے افتتاحی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کامرس فےکلٹی کے ڈین پروفےسر عمران سلیم نے کہا کہ کووِڈ 19-سے سراسیمہ اس ماحول مےں بھی طلبہ نے اس پروگرام مےں شرکت کے لےے جس دلچسپی کا اظہار کےا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ 
 اختتامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پروفےسر نواب علی خان نے کورونا وائرس سے پےدا شدہ حالات کو نشان زد کرتے ہوئے اساتذہ کی ذمہ دارےوں پر روشنی ڈالی۔ انہوںنے کہا کہ وےبینار مےں انعامات حاصل کرنے والی ٹیموں کو ورلڈ فورم کووِڈ19-وےبینار مےں اعزاز سے سرفراز کےا جائے گا۔ 
 ڈاکٹر صعیم خان اور ڈاکٹر فردوس اکرام نے انڈر گرےجوےٹ سطح کی منصفی کی جبکہ ڈاکٹر نغمہ اظہر اور ڈاکٹر محمد شعےب نے پوسٹ گرےجوےٹ سطح کی اور پروفےسر محمد شمیم اور ڈاکٹر انوار احمد نے ڈاکٹورل سطح کی منصفی کے فرائض انجام دےے۔
 واضح ہو کہ اس وےبینار کا انعقاد زوم اےپ پر کےا گےا تھا جبکہ اس کی لائیو اسٹریمنگ ےو ٹےوب پر بھی کی گئی جس مےں300 سے زائد افراد شامل ہوئے اور 2000سے زائد مبصرین نے دےکھا ۔ ڈاکٹر محمد نےر رحمان نے اس پروگرام مےں تکنیکی تعاون پےش کےا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی