اس تاریخی مسجد میں بھی نہیں ہوگی تراویح



لکھنو ¿، شہر لکھنو ¿کے قلب میں واقع جامع مسجد مدرسہ تجوید الفرقان کی ماہِ صیام میں تراویح کے سلسلے کی ایک صد سالہ تاریخ رہی ہے۔ یہاں ہمیشہ سوا سپارہ یومیہ قرآن مجید مع التجوید والحدر فن تجوید وقرا ¿ت کے ماہرین کے ذریعے نماز تراویح میں مختلف لب ولہجوں میں قرآن پڑھا گیا ہے۔ ان ماہرین میں قاری محب الدین ؒ، قاری عتیق الرحمن ، قاری ہدایت اﷲ صدیقی صدرشعبہ تجوید وقرا ¿ت و سابق ناظم مدرسہ تجوید الفرقان قابل ذکر ہیں۔
ان خیالات کااظہار جامع مسجد مدرسہ تجوید الفرقان کے متولی الحاج محمد علی نے اپنا ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس سے متاثرہے۔ اس مہلک وباکو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے عالمی ادارہ صحت نے احتیاطی اقدامات اور حکومت نے عوام کی حفاظت کے لیے لاک ڈاﺅن اور سوشل ڈسٹنسنگ قائم رکھنے کے احکام نافذ کیے ہیں۔ اس لیے ہم لوگوںکو چاہیے کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی نہ کریں۔
اس لیے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ اس سال جامع مسجد میں تراویح کا اہتمام نہیں ہوگا،صرف وہ حضرات جو مسجد میں رہتے ہیں وہی پنچ وقتہ نماز کی طرح نماز تراویح بھی ادا کریں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی