گونڈا میں دو ایس پی لیڈران کے قتل پر وزیر اعلی سخت

 



 وزیر اعلیٰ نے گونڈا میںہوئے فائرنگ میں 02 لوگوں پرضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کوسخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی
  لکھنو 
اتر پر دیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع گونڈا میںہوئے فائرنگ کے ایک واقعہ میں 02لوگوں کی موت کا علم لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کوقصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے قصورواروں کے خلا ف این ایس اے لگانے کی ہدایت دیتے ہوئے اس حادثے میں زخمی افرادکو مکمل علاج مہیا کرانے کو کہا۔
وزیر اعلی نے لاک ڈاو ¿ن کے دوران ہوئے اس حادثے پر ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ پولیس کو متنبہ کیا ہے ۔ساتھ ہی حادثے میں استعمال کیے گئے اسلحے کو بھی فوری برآمد کرنے کی ہدایت بھی دی ہے ۔ انہوں نے مرنے والے کے اہل کنبہ کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی