سوشل ڈسٹنسنگ کو ہر حال میں برقرار رکھنے


وزیر اعلیٰ نے کووڈ 19کنٹرول کے لئے
لاک ڈاؤن کے کامیاب نفاذ پر زور دیا
سوشل ڈسٹنسنگ کو ہر حال میں برقرار رکھنے کی ہدایت
ہاٹ اسپاٹ کا 'یو پی ماڈل'کافی مقبول
لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ 19کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے کے لئے لاک ڈاؤن کے کامیاب نفاذ پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے کورونا وائرس کنٹرول کرنے کے مقصد سے نافذ لاک ڈاؤن کے فیصلے کی دنیا میں تعریف ہو رہی ہے۔انہوں نے سوشل ڈسٹنسنگ کو ہر حال میں برقرار رکھنے کی ہدایت بھی دی ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی رہائش گاہ پرمیٹنگ میں کورونا وائرس کے کنٹرول اور لاک ڈاؤن بندوبست کاجائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میںکورونا سے متاثر علاقوں کی ہاٹ اسپاٹ کے طور پرنشاندہی کرتے ہوئے انفیکشن سے بچا ؤکے لئے اپنائی جارہی حکمت عملی نہایت موثر ثابت ہو رہی ہے۔ ہاٹ اسپاٹ کا یہ 'یو پی ماڈل'کافی مقبول ہوا ہے۔ مسلسل یہ یقینی بنایا جائے کہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں صرف میڈیکل، سینٹیشن اورہوم ڈیلوری ٹیمیں ہی جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اتر پردیش دیگر ریاستوں میں 14دن کاکوارنٹین مکمل کر چکے اپنی ریاست کے  کارکنوں اور مزدوروں کو مرحلہ وار طریقے سے واپس لے آئے گا۔اس کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فہرست تیار کی جائے، جس میں متعلقہ ریاست میں واقع ریاست کے مزدوروں کی تفصیلات درج ہو۔ایسے لوگوں کی اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کراتے ہوئے متعلقہ ریاستی حکومت کو انہیں واپس بھیجنے کا عمل شروع کرنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 20یا اس سے زیادہ کورونا پازیٹو کیس والے اضلاع میں انتظامیہ کے سینئر افسرڈاکٹر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ افسر ضلع میں ایک ہفتے کیمپ لگا کر انفیکشن کے پھیلاؤ اور کنٹرول کی کارروائی پر نگرانی رکھیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ طبی انفیکشن کو ہر حال میں روکا جانا ضروری ہے۔انہوں نے اسپتالوں میں پی پی ای، این 95ماسک، سینٹائز کی وافر فراہمی سمیت سبھی تحفظاتی بندوبست کونافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں کووڈ اور نان-کووڈاسپتالوں کی نشاندہی کی جائے۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ کورونا کے مریض علاج کے لئے صرف کووڈاسپتال میں ہی بھرتی کئے جائیں۔اسی طرح دیگر مریضوں کے علاج کے لئے نان-کووڈاسپتال میں داخل کرایا جائے۔میڈیکل اسٹاف کو انفکشن سے بچانے کے لئے تربیت اور اسپتال میں انفکشن سے تحفظ کے سبھی اقدامات اپناتے ہوئے ایمرجنسی خدمات شروع کی جائے، جس سے لوگوں کو دوسرے سنگین امراض کے علاج کی سہولت مل سکے۔ایل 3 کووڈ اسپتالوں میں ہر بیڈ پر وینٹی لیٹرہونا لازمی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے پول ٹیسٹنگ کو بڑھانے اور ایل 1، ایل 2اور ایل 3اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ٹریننگ پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل 2اسپتال میں ہر بیڈ پر اکسیجن اور ہر 10بیڈ پر ایک ووینٹی لیٹر ہوناضروری ہے۔ایل 1اسپتال میں ہر 5بیڈ پر ایک اکسیجن سلینڈر ہونا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع سطح پر انتظامیہ، پولیس اور میڈیکل کی ٹیم باہمی تال میل بناتے ہوئے کام کریں۔کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ٹیم جذبے کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔ضلع سطح پر صحت و صفائی، ضروری اشیاء کی فراہمی،کوارنٹین میں رکھے گئے لوگوں کے ٹھہرنے اور کھانے وغیرہ کی ذمہ داری سمیت مختلف کام الگ الگ افسران کو سونپتے ہوئے بہتربندوبست یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ٹیلی میڈیسن کے ذریعے عام لوگوں کوطبی مشاورت فراہم کی جا سکتی ہے۔اس کے پیش نظر ہر ضلع مجسٹریٹ اور چیف میڈیکل افسر اپنے ضلع کے سرکاری و نجی اسپتالوں کی میٹنگ کر ان سے اس سہولت سے جڑنے کی اپیل کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں کوئی بھوکا نہ رہے اس کے لئے کمیونٹی کچن کے ساتھ ساتھ ضرور ت مندوں کو غذائی اجناس تقسیم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کمیونٹی کچن کی تعریف کرتے ہوئے اس بندوبست کو مزید مستحکم بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت آئندہ ماہ بھی مفت اناج تقسیم کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے بینکوں میں سوشل ڈسٹنسنگ برقرار رکھے جانے پر زور دیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی