اسلامک سنٹر آف انڈیا میں پوچھے گے سوالات 


لکھنو ¿۔ رمضان ہیلپ لائن ملک میں اپنی نوعیت کی منفرد ہیلپ لائن ہے۔واضح رہے کہ اسلامک سنٹر آف انڈیا کے تحت دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل میں روزہ داروں کی دینی اور شرعی رہ نمائی کے لیے۲۰۰۲ئ میں قبل رمضان ہیلپ لائن قائم کی گئی تھی ۔ جس کی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔اس ہیلپ لائن سے لوگ فون اور ای میل کے ذریعہ روزہ، نماز ، زکوٰة اوردیگر مسائل سے متعلق سوالات ملک اور بیرون ملک سے بھی کرتے ہیں۔ جن کے جوابات مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی سربراہی میں علمائے کرام کا ایک پینل دیتا ہے۔لوگ اپنے سوالات ان نمبروں 9415023970 9335929670, 9415102947, 7007705774, 9140427677 اور ای میل : ramzanhelpline2005@gmail.com نیز وےب سائٹ: www.farangimahal.in پر پوچھ سکتے ہیں۔
سوال: وہ ڈاکٹر اور نرس جو کہ کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے سلسلے میں رات دن ڈیوٹی دے رہے ہیں کیا وہ روزہ رکھ سکتے ہیں؟
جواب: ڈاکٹر اور نرس یا ان سے متعلق ملازمین جو کہ کرونا کے مریضوں کے علاج کے سلسلے میں رات دن ڈیوتی دے رہے ہیں جن کا اس بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہے اور اگر وہ خود یہ محسوس کرتے ہیں کہ دن بھر بھوکا پیاس رہنا ان کے لیے اس مرض سے متاثر ہونے کا سبب بن سکتا ہے تو فی الحال روزہ نہ رکھیں بعد میں قضا کرلیں۔
سوال: پہلے سے بیماری کی وجہ سے میرا امیون سسٹم(Immune System) کمزور ہے ایسی حالت میں کیا میں روزہ رکھ سکتا ہوں؟
جواب: پہلے سے موجود بیماری کی وجہ سے اگر کسی کا امیون سسٹم کم زور ہے اور ڈاکٹر کی رائے ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اس کے لیے روزہ رکھنا خطرناک ہوسکتا ہے تو اس کو روزہ نہیں رکھنا چاہیےبعد میں قضا کرے۔
سوال: اگر کسی شخص کو سردی زکام ہے اور وہ روزے کی حالت میں بلغم نگل جائے تو کیا روزے پر اثر پڑے گا؟ 
جواب: اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
سوال: کیاروزے کی حالت میں چیک اپ کے لیے خون نکلوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ 
جواب: نہیں ٹوٹتا ہے۔
سوال:ا افطار کس چیز سے کرنا بہترہے؟ 
جواب: کھجور سے کرنا بہتر ہے اگر کھجور نہ ہو تو پانی وغیرہ سے کرلے۔


جدید تر اس سے پرانی