*حالات سے گھبرانے و مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے : نجم الحسن* 


*حالات سے گھبرانے و مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے : نجم الحسن* 



اسی پر توکل رکھئے اور اسی سے مدد کامطالبہ کرئے ضرور اللہ حالات کوبدلے گا،حکومت کی ہدایات کی پاسداری ہرحال میں لازمی سمجھیں 
بارہ بنکی-دنیا میں جب بھی کچھ ہوتاہے تو اسلام دشمن عناصر اسلام کے ماننے والوں کو ہی کیوں ٹارگیٹ بناتے ہیں؟یہ بات مسلمانوں کو پریشان اور بے چین کئے رہتی ہے لیکن ہمیں معلوم ہوناچاہئے اسلام کے ماننے والے ہمیشہ قربانیوں کو پسند کرتے ہیں اور مذہب اسلام کادرس ہے کہ اپنے اخلاق وکردار بہتر رکھو پیارومحبت تقسیم کرتے رہو ہر کسی کاخیال رکھو۔یہ باتیں تنظیم ملت اسلامیہ اترپردیش کے سکریٹری قاری نجم الحسن انصاری نے ایک بیان میں کہیں۔
انہوں نے کہاکہ مذہب اسلام سب سے بہترین اور سچا مذہب ہے اس کے ماننے والے بھی سب سے افضل اور برتر ہیں لیکن صرف زبانی کچھ نہیں ہونے والاہے اللہ کی بڑائی اور کبرائی کوزبان سے نہیں بلکہ سچے دل سے اقرار کریں۔اور جب ہم اللہ کی محبت کو دل میں اتار لیں گے دین پر چلنا آسان ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں حالات سے گھبرانے اور مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اللہ پر مکمل اعتماد اور حکومت کی ہدایات پر پوری ایمانداری سے عمل درآمد کرناہوگا۔کیونکہ مذہب اسلام کادرس ہے کہ کوئی تمہارے ساتھ براسلوک کرتاہے تو اس کے ساتھ براسلوک نہ کرکے پیارومحبت سے پیش آناچاہئے اور یہ عمل ہمارے آقا صلعم سے ملتاہے۔ایک سے ایک سخت دل موم ہوئے اورباد شاہی چھوڑ کر آقاعلیہ السلام کی غلامی کوپسند کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم حالات سے بہت جلد گھبراجاتے ہیں،جبکہ یہ کچھ نہیں ہیں صحابہ کرام کی زندگیوں پرنظر ڈالنے سے پتہ چلتاہے دین کے لئے کتنی مشقتیں برداشت کی ہیں۔ بس ہم اپنے اعمال کامحاسبہ کرکے عمل صالح کی طرف واپس آجائیں حالات اور ہمارے خلاف بولنے والے خودبخود ہمارے حق میں آجائیں گے۔آخیر میں مسٹر انصاری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ رمضان کامہینہ بڑابابرکت،رحمت اورعظمت والا مہینہ ہے اس میں ہم ایک دوسرے کے گلے شکوے کو دور کرکے اپنے اندر اتحاد،پیار ومحبت پیداکریں اور موجودہ وباکے پیش نظر حکومت کی ہدایات کی پاسداری کرتے ہوئے گھروں میں رہیں۔زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت توبہ استغفار کریں۔ساتھ ہی یہ بھی سمجھنا چاہئے کہ ہم کل بھی ٹارگیٹ تھے اور آج بھی ہیں لہٰذا ہمیں بہت ہی احتیاط  سے قدم رکھنے کی ضرورت ہے۔ہم کسی کو کہنے کا موقع نہ دیں۔بلکہ وقت یہ ہے کہ ہم خود احتیاط برتیں اور احتیاط برتنے کے لئے دوسروں کوبیدار کریں۔اللہ ایمان والوں کے ساتھ کل بھی تھا اور آج بھی ہے۔ضرور حالات بدلے گا اور مسلمانوں کے اچھے دن آئیں گے۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ کورنٹائن کئے گئے لوگوں کی سہولت کے جہاں تمام انتظامات ہیں وہی مسلمانوں کے لئے کورنٹین سینٹروں میں سحری اور افطاری کا بھی بہتر نظم کیاجائے۔یہ مہینہ اللہ کو راضی کرکاہے۔رب کو راضی کرلو۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی