یکم مئی سے ضرورتمندوں کے لئے غذائی اجناس کی تقسیم دوبارہ شروع کی جائے: وزیر اعلیٰ


 



وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لیا

کووڈ 19سے بچا ؤاور موثر علاج کے لئے ٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایت
3 مئی کے بعد صنعتی سرگرمیوں سے متعلق اسکیم بنانے کی ہدایت
لکھنؤ27اپریل2020
 اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کی ایمرجنسی طبی سہولیات تک رسائی ضروری ہے۔اس کے پیش نظر،سبھی قسم کے حفاظتی اقدامات اپناکرریاست میں ایمرجنسی طبی خدمات فوری بحال کی جائے۔طبی انفکشن روکنا ہماری ترجیح ہونی چاہئے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ سبھی دفاعی  اقدامات اپنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی طبی خدمات کے دوران طبی انفکشن کو روکنے کے لئے محکمہ صحت اور طبی تعلیم کی جانب سے ہر ممکن قدم اٹھائے جائیں۔
 وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے زیادہ ترپرائیوٹ اسپتال بھی آیوشمان اسکیم سے مستفید ہیں۔ ان میں بھی حفاظتی اقدامات اپناکرایمرجنسی طبی خدمات شروع کیا جا سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کنٹرول کے لئے اسپتال آنے والے مریضوں کی اسکریننگ نہایت ضروری ہے۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں رہنے والے اہلکار کام کی جگہ پر نہ جائیں۔ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں صرف ہوم ڈیلوری، صحت اور سینٹائزیشن سے متعلق اہلکاروں کو آنے جانے کی اجازت دی جائے۔دیگر افراد کے آمد و رفت پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں ہر گھر سینٹائز کرایا جائے۔کووڈ 19سے بچا ؤاور اس سے متاثرہ افراد کے موثر علاج کے لئے ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافہ کی ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جانچ بڑھانے کے لئے پول ٹیسٹ کو فروغ دیا جائے۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں دیگر ریاستوں سے آنے والے محنت کشوںاور مزدوروں کو ضرور کوارنٹین کرایا جائے۔کوارنٹین میں بھیجنے سے پہلے سبھی کارکنوں کا میڈیکل چیک اپ بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوارنٹین سینٹروں میں این سی سی کے تربیت یافتہ رضاکار تعینات کئے جائیں۔ڈیڈ ی کیٹیڈ کووڈاسپتال بنائے جانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کووڈاسپتالوں اور نان کووڈاسپتالوں کو الگ الگ احاطے میں بنائے جانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے سبھی52میڈیکل کالجوںمیں کووڈ اسپتال بنایا جائے۔جن اضلاع میں میڈیکل کالج نہیں ہیں، وہاں ضلع اسپتال کوکووڈ اسپتال بنایا جائے۔ کووڈ اور نان کووڈاسپتالوں کے لئے پروٹوکال بھی طے کیا جائے۔
کووڈ 19سے بچاؤ اور علاج کے سلسلے میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی مناسب تربیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سبھی اضلاع میں ایڈیشنل چیف میڈیکل افسر کی سطح کے افسر کو ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تربیت کی ذمہ داری دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈگری اورانٹر کالجوں کے پرنسپل اور اساتذہ کو بھی تربیت دی جائے۔تاکہ یہ لوگ عام لوگوں کو بیدار کر سکیں ۔انہوں نے پرنسپل سمیت بنیادی، ثانوی، اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم سے وابستہ لوگوں کو بھی تربیت دئے جانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کثیر تعداد میں لوگوں کی موثر تربیت کے لئے پروگرام تیار کیا جائے۔اورہر ضلع میں ماسٹر ٹرینرز لگائے جائیں۔
 وزیر اعلیٰ نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے ضلع اسپتال کو کووڈاسپتال بنانے، کووڈ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد بڑھائے جانے کی تیاری کرنے ، ایل 1اور ایل 2اسپتالوں میں بھی آکسیجن کا بندوبست یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ایل 1، ایل 2اور ایل 3ڈیڈی کیٹیڈ کووڈاسپتالوں کی صلاحیت بڑھائی جائے۔انہوں نے پی پی ای کٹ، این 95ماسک کی باقاعدہ فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔انہوں نے کہا کہ یہ اشیاء حکومت ہند کے معیار کے مطابق ہونا چاہئے۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے ٹیلی میڈیسن نظام کو فروغ دیا جائے۔اس سے عام انسانوں کو او پی ڈی کی مانند طبی سہولیات حاصل ہونے لگیں گی۔اس کے لئے ایسے ڈاکٹروں کی فہرست بنا کر جاری کی جائے، جو عام لوگوں کو ٹیلی فون پر علاج سے متعلق مشورہ دے سکیں۔
 وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کثیر تعداد میں کھولے گئے جن دھن اکاؤنٹس میں جاری روپئے کارڈکا استعمال کووڈ 19کو روکنے میں مفید ہو سکتا ہے۔لہذا اس کو فروغ دیا جانا چاہئے۔اس سے بینکوں میں بھیڑ کم ہو گی اور سوشل ڈسٹنسنگ برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے 3مئی 2020کے بعد صنعتی سرگرمیوں کے سلسلے میںاسکیم بنانے کی ہدایت دی۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاک ڈاؤن بندوبست پرموثر عمل یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ 01مئی 2020سے ضرورتمندوں کے لئے غذائی اجناس کی تقسیم دوبارہ شروع کی جائے۔منڈی کھلی جگہوں میں لگوایی جائے اور ان میں سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھا جائے۔ہوم ڈیلوری میں لگے لوگوں کا طبی ٹیسٹ بھی کرایا جائے۔ہر ضلع میں 15000سے 25000صلاحیت کے کوارنٹین سینٹر کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔انہوں نے شیلٹر ہوم اور کوارنٹین ہوم کو جیو ٹیگ کرنے کی ہدایت بھی دی۔انہوں نے کہا کہ کوارنٹین میں رکھے گئے لوگوں کا نام، پتہ، موبائل نمبر پر مشتمل فہرست تیار کی جائے۔ان لوگوں سے باقاعدہ بات چیت بھی کی جائے۔
 اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ، وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ، چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


جدید تر اس سے پرانی