علما کی اس تنظیم نے مرکز معاملے کی‌ تحقیقات سبکدوش جج سے کرانے کا مطالبہ کیا



نظام الدین مرکزمعاملہ کی تحقیقات سابق جج سے کروائے مرکزی حکومت، آل انڈیا علما و بورڈ



 آگرہ، آل انڈیا علماء بورڈ نئی دہلی تمام محبان وطن سے اپیل کرتا ہے کہ کل ہند سطح پر کورونا وائرس کے خلاف حکومت ہند (بھارت سرکار) کی طرف سے عظیم پیمانے پر لڈی جاری ہے، اس وائرس کے خاتم کرنے کی جنگ سب ساتھ مل کر لڈیں اور کورونا وائرس کو مات دیں، 21روزہ لاک ڈاؤن کے بعد بھی اگریہ وائرس ختم نہیں ہوا تو ہم سب کو یہ جنگ جاری رکھنا ہے،یعنی درمنانی دوری، صاف صفائی بر قرار رکھیں۔بورڈ کے قومی صدر مفتی مدثرخان قادری نے کہا کہ حکومت کی طرف تمام انتظامات کیئے جا رہے ہیں، اگر کہیں کوئی کمی ہے تواُس کمی کو سماجی لوگ مکمل کر رہے ہیں، آج ملک کے ہر شہری کی کوشش ہونی چاہئے کہ اُس کا پڈوسی بھوکا نہ رہے، میں اپیل کرتا ہوں ملک کا ہر شہری گھر میں کھانا کھاتے وقت اس بات کا خیال رکھے کہ اُ س کا پڈوسی بھوکا تو نہیں، جب تک مرکزی حکومت لاک ڈاؤن کے لئے کہتی ہے، بورڈاُس کی پیروی کرے گا،
بورڈ کے جنرل سیکریٹری (تنظیم) راشد نسیم صدیقی نے کہا کہ دہلی میں تبلیغی جماعت اس وقت سوالیا نشان لگا ہوا ہے، بورٹ مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملہ کی تحقیقات کسی سابق جج کی صدارتی کمیٹی کرے، بورڈ اپیل کرتا ہے کہ جس طرح سے مساجد میں جماعت کے لوگوں کو گرفت میں کیا جارہا ہے، اُس سے عوام میں حکومت کے خلاف غلط پیغام جا رہا ہے،اس معاملہ کی تحقیقات جلد کروایں جس سے حقیقت عوام تک پہنچے،


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی