ایم اے ایس میں ہر دن صرف دو سو مریضوں کو دیکھا جائے گا


 بخار، کھانسی کے مریضوں کو جے این ایم ایس ایچ میں علاج کرانے کی ہدایت
علی گڑھ، : کورونا وائرس (کووِڈ-19) کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے میڈیکل اٹینڈنس اسکیم (ایم اے ایس) کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ایم اے ایس میں ہر دن صرف دو سو مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ 
 ایم اے ایس کے ڈائرکٹر پروفیسر حماد عثمانی نے بتایا کہ حکومت ہند، ضلع انتظامیہ اور اے ایم یو انتظامیہ کی رہنما ہدایات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ ایک وقت میں مریضوں کی بھیڑ نہ ہونے پائے اور ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنا ممکن ہوسکے ۔انھوں نے کہاکہ ایک دن میں آنے والے مریضوں کی تعداد اگر دو سو سے زیادہ ہوتی ہے توانھیں اگلے دن دیکھا جائے گا ۔ ایک نوٹس میں پروفیسر عثمانی نے مزید کہاکہ ایسے مریض جو بخار، کھانسی، نزلہ، سردرد اور سانس کی بیماری میں مبتلا ہیں انھیں ایم اے ایس کی اوپی ڈی میں نہیں دیکھا جارہا ہے ۔ایسے مریضوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اسپتال (جے این ایم سی ایچ) میں بخار کی اوپی ڈی میں جاکر علاج کرائیں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی