”وباءاور حکومتی پالیسی“ کے موضوع پر مضمون نویسی مقابلے کا اعلان


لاءفیکلٹی کی لاءسوسائٹی کی جانب سے ”وباءاور حکومتی پالیسی“ کے موضوع پر مضمون نویسی مقابلے کا اعلان
علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی لاءفیکلٹی کی لاءسوسائٹی کی جانب سے ”وباءاور حکومتی پالیسی“ کے موضوع پر ایک مضمون نویسی مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
 ڈین فیکلٹی آف لاءپروفیسر شکیل احمد صمدانی کی جانب سے جاری نوٹس میں مطلع کیا گیا ہے کہ فیکلٹی آ ف لاءکے طلبہ و طالبات اپنے مضامین ای میل آئی ڈی amulawsociety@gmail.com پر 29اپریل 2020 تک ارسال کرسکتے ہیں۔ 
 ای میل کے سبجیکٹ میں submission of essay لکھیں۔ مضمون 2500 سے 3000 الفاظ پر مشتمل ہو۔ فونٹ ٹائمس رومن اور اس کا سائز 12، اور حاشیہ کا فونٹ سائز 10 ہونا چاہئے، مضمون پی ڈی ایف میں ای میل کریں۔ اس سلسلہ میں لاءسوسائٹی کی نائب صدر سمرین احمد، سکریٹری عبداللہ صمدانی، میڈیا کمیٹی انچارج حُنین خالد، موٹ کورٹ سکریٹری محمد کاشف سلطان اور میڈیا کمیٹی کے رکن محمد صبیح احمد سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی