جانیں کلاسیز جاری رکھنے کے لیے جامعہ نے کیا کیا

 



آن لائن ٹیچنگ لرننگ  کے تحت جامعہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (جے ایم آئی -او ایف ڈی پی) میں   فیکلٹی ممبران کے لیے بیسٹ پریکٹس اینڈ کیپاسٹی بلڈنگ کے نام سے پروگرام کاآغاز

 

 

ناول کرونا وائرس کی تباہی کی وجہ سے تقریبا پورا ملک  ہی تالہ بندی کا شکار ہے اور اس کا سب سے بہترین علاج معاشرتی دوری ہے تاکہ اس کا پھیلاو دور تک نہ جائے ۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مطلق اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ آمنے سامنے رہ کر تعلیم و تعلم کا سلسلہ جا ری رہے ۔ اس نازک صورتحال کو سامنے رکھتے ہویے یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اساتذہ اس کے لیے دوسری راہیں تلاش کریں اور اس کے لیے سب سے بہترین راستہ آن لائن تعلیم کا ہے ۔ یہ ہمارے طلباء کی صحت و عافیت اور اکادمی تسلسل کے لیے بھی ضروری ہے ۔

مجھے اس بات کا اندازہ ہے کہ آپ لوگ پہلے سے ہی آن لائن موجود مواد ، تیکنیک اور ٹول کا استعمال کرتے ہویے طلباء کے ساتھ پہلے سے ہی جڑے ہویے ہیں ۔ آپ میں سے کچھ لوگ واٹس ایپ  گروپ /بورڈ کاسٹ ، انسٹا گرام اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے پڑھائی لکھائی کا کام کر رہے ہیں ۔ بہت سارے لوگ ای میل کے ذریعے پڑھائی سے متعلق اہم لنکس ، ویڈیوز ، لیکچرز، / سلائڈز وغیرہ کا استعمال کر رہے ہیں ، کچھ لوگ یو ٹیوب اور گوگل کلاس روم کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں ۔ مجھے اس بات کا علم بھی ہے کہ کچھ لوگ اسکائپ ، زوم ، کسکو ویب کاسٹ ، گوگل ہنگ آوٹ ، گوگل میٹس اور گوگل چیٹ وغیرہ کے ذریعے وقتا فوقتا طلباء کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ۔

ابتدائی طور پر جامعہ ملیہ اسلامیہ جامعہ ملیہ اسلامیہ گوگل سوٹ کے ذریعے آن لائن  سہولت کی سفارش کر چکی ہے اور اب یہ فیکلٹی ممبران کے لیے بھی کھول دیا گیا ہے جو کہ گوگل ہینگ آوٹ ، گوگل میٹ اور گوگل کلاس روم کی شکل میں موجود ہے ، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آپ لوگ اس کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ مزید یہ کہ یونیورسٹی کی لائبریری نے بھی آن لائن ریسورس کی شکل میں بہت سارے مواد فراہم کیے ہیں اس سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔

کئی تجربہ کار اساتذہ کے ذریعے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد  اور ان کے تجربے کو مد نظر رکھتے ہویے  ، میں نے فیصلہ کیا کہ اس کے لیے سات سیشن  پر مشتمل اساتذہ کے لیے ایک پروگرام کا آغاز کیا جائے ۔ اس سے یقینا سبھی کا فائدہ ہوگا ۔ پروگرام کچھ اس طرح سے ہوں گے ۔

جے ایم آئی - او ایف ڈی پی - 1
پہلے دن
تاریخ / وقت دو شنبہ 6 اپریل ، دو پہر دو بجے
سیشن 1 آغاز اور وائس چانسر کا خطاب (30 منٹ)
سیشن 2 تجربات کا ساجھا اور مشق و ممارست (60 منٹ)
سیشن 3 گول ہینگ آوٹ کا استعمال اور آن لائن تعلیم کے لیے گوگل میٹ کا استعمال (90 منٹ )

دوسرے دن
سیشن 4 آن لائن تعلیم کے لیے گوگل کلاس روم کا استعمال (90 منٹ )
سیشن 5 اوپن تعلیمی مواد کا استعمال (90 منٹ )
سیشن 6 گوگل سوٹ  کا استعمال (60 منٹ )

ایف ٹی کے سی آئی ٹی کے ڈائریکٹر کے مطابق گوگل ہینگ آوٹ / ملاقات "جے ایم آئی - او ایف ڈی پی-1" کے عنوان سے جلد ہی آپ کو ایک ای دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا ۔  یہ پہلے آو پہلے پاو کی بنیاد پر ہوگا جس میں تقریبا 250 ممبران کو ہی پہلے لیا جائے گا ، دوسرے لوگ دوسرے گروپ کو بعد میں جوائن کر سکیں گے ۔

جو فیکلٹی ممبران اس "جے ایم آئی - او ایف ڈی پی-1"کو جوائن کریں گے انھیں  یونیورسٹی کی جانب  سے توصیفی سند سے  نوازا جائے گا ۔

میں گذارش کرتی ہوں کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں "جے ایم آئی - او ایف ڈی پی-1"کو آپ لوگ جوائن کریں تاکہ آپ آن لائن طریقہ کار کے ذریعے سے زیادہ بہتر انداز میں اپنے طلباء کو مطمئن کر سکیں گے ۔ آپ کے تجربات آن لائن لرنگ میں یقینا سنگ میل ثابت ہوں گے ۔

ہم آپ کے مکمل شراکت کے متمنی ہیں ۔

امید کرتی ہوں کہ آپ سب بخیر و عافیت ہوں گے اور سیکھنے سکھانے کا عمل جاری ہوگا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی