*رب کو راضی کرکے مساجد کھلوالو* 


*رب کو راضی کرکے مساجد کھلوالو* 


🌹نجم الحسن انصاری🌹 


رمضان جیسے مقدس ماہ کے متعلق کسی سے بتانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہر مومن کومعلوم ہے کہ اس ماہ کی اللہ کے نزدیک کتنی عظمت ہے اور اللہ نے اپنے بندوں کے لئے اس کو برکت کامہینہ بتایاہے جس کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے پہلے عشرہ رحمت دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے خلاصی یعنی کی اللہ نے اس کو اپنے بندوں کے لئے رحمت مغفرت اور جہنم سے خلاصی کے لئے بناکر بندو پر بڑا کرم کرنا چاہا ہے کیونکہ اللہ اپنے بندوں سے بہت محبت کرتاہے وہ نہیں چاہتاہے کہ میرابندہ میری رحمت سے محروم رہ جائے۔وہ تو بہانا ڈھونڈتاہے اسی لئے اس نے موقع موقع پر کچھ ایسے مخصوص دن اور وقت متعین کردئے ہیں کہ کسی طرح انہیں دنوں میں میری طرف متوجہ ہوجائے میرابندہ اور میں اس کی مغفرت کردوں۔اب ہمیں غورکرنے کی ضرورت ہے جورب ہم سے اتنی محبت کرتاہے پھر بھی ہم اس کو راضی نہیں کرپارہے ہیں۔میرے محترم بزرگوں اور دوستو ابھی وقت ہے ہم اپنے رب کوراضی کرلیں ورنہ بہت براوقت آنے والا ہے۔ اگر ایسے وقت میں ہماری آنکھ نہ کھلی تو کب کھلے گی ہماری مساجد بند کردی گئیں ۔ طواف کعبہ سے ہمیں روکاجارہاہے کیا اب اس سے بڑے عذاب کاہمیں انتظارہے۔نہیں میرے دوستو ہم نماز روزہ کی خود پابندی سے اہتمام کریں اور اپنے بھائی بہنوں کو بھی روزہ کے اہتمام وتوبہ استغفار کے لئے آمادہ کریں۔اللہ بڑا رحیم وکریم ہے ضرور ہمیں معاف کردے گا اور ہم سے راضی ہوجائے گا۔


جدید تر اس سے پرانی