وزیر اعلی کی ہدایت، ۱۰ کرونا مثبت والے اضلع میں جاری رہے لاک ڈاؤن

 




وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لیا
10 یا اس سے زیادہ کورونا پازیٹو والے اضلاع میںلاک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت
لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے10یا اس سے زیادہ کورونا پازیٹو والے اضلاع میں لا ک ڈاؤن بندوبست کو مکمل طورپر جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کووڈ 19کے انفیکشن کوکنٹرول کرنے کے لئے لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹنسنگ پر سختی سے عمل ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے ہدایت دی کہ کوٹہ، راجستھان سے واپس لوٹنے والے سبھی بچوں کو ہوم کوارنٹین میں رکھا جائے۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ ان بچوں کے ذریعہ'آروگیہ سیتو'ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ہی انہیں گھر بھیجا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حالت میں تحفظ کی چین ٹوٹنے نہ پائے اس کے لئے احتیاط برتنا ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ پولیس فورس اورمیڈیکل ٹیم کو ہر حال میں انفیکشن سے محفوظ رکھا جائے۔ اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ پولیس اہلکار تحفظ کے سازوسامان کے ساتھ ہی ڈیوٹی پر جائیں۔ماسک اور دستانے کا لازمی طورسے استعمال کریں۔کووڈ 19کے مریضوں کے علاج میں لگے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو ہر حال میں انفیکشن سے بچائے رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن سرکاری میڈیکل کالجوں میں کووڈ 19کے نمونے کی جانچ نہیں ہو رہی ہے وہاں ٹیسٹنگ لیب قائم کئے جائیں۔جن منطقوں میںسرکاری میڈیکل کالج نہ ہوں وہاںضلع اسپتال میں ٹیسٹنگ لیب قائم کیا جائے۔میڈیکل اسٹاف کوکووڈ کنٹرول تربیت اوراسپتالوں میں انفیکشن سے تحفظ کے سبھی اقدامات کرتے ہوئے ایمرجنسی خدمات شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی علاج کی بنیادی طریقہ کار کے بارے میں تربیت دینے کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کیاجائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈور اسٹیپ ڈلیوری میں لگے لوگوں کی بھی جانچ کی جائے۔یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ یہ لوگ ماسک وغیرہ لگا کراشیاء مہیا کرائیں۔باہر سے آنے والوں کو ہر حال میں کوارنٹین کیا جائے۔زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹریک کرکے ٹیسٹنگ کی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختلف ریاستوں سے ریاست واپس پہنچے کارکنوں کو مقامی سطح پر روزگار فراہم کرنے کے مقصد سے زرعی پیداوار کمشنر کی صدارت میں قائم کمیٹی کی میٹنگ آج ہی طلب کی جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ کمیٹی اس سلسلے میںایکشن پلان فوری پیش کرے۔یہ کمیٹی قومی دیہی گزر بسر مشن اور منریگا  کے ذریعے روزگار کے مواقع کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کرے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بعض صنعتوں کو چلانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ بدنظمی کے حالات پیدا نہ ہونے پائے۔سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل ہر حال میں ہو۔حکمت عملی تیار کر ایکسپریس وے پروجیکٹوںکے تعمیر کا کام شروع کیا جائے۔انہوں نے پرنسپل سکریٹری دیہی ترقیات کو ہدایت دی کہ بندیل کھنڈ علاقے میں پینے کے پانی کا مسئلہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سبھی نوڈل افسران فون پر رہ کر لوگوں کے مسائل کو سنیں اور ان کا تصفیہ کرائیں۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی