وزیر اعلی نے ریاست کے تمام ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ کی ویڈیو کانفرینسنگ

 



وزیر اعلیٰ کی ریاست کے ضلع مجسٹریٹوںکے ساتھ ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے بات چیت
ہاٹ اسپاٹ کے ساتھ ساتھ دیگر تمام مقامات کوبھی سینٹائز کیا جائے
لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ سبھی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ اپنے اپنے اضلاع میں کل 20اپریل 2020سے لاک ڈاؤن کے دوران سرگرمیوں میں رعایت کے سلسلے میں مقامی سطح پر حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں اور اس سے حکومت کوبھی آگاہ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ 19ایسے حساس اضلاع ہیںجن میں10یا اس سے زیادہ کورونا پازیٹو مریض پائے گئے ہیں، کے بھی ضلع مجسٹریٹ احتیاط کی بنیاد پر فیصلہ کریں۔یہ فیصلہ ہاٹ ا سپاٹ والے علاقوں میں کسی چھوٹ کے لئے نافذ نہیں ہو گا. ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں میڈیکل، صفائی اوران ڈور اسٹیپ ڈلیوری سے متعلق سرگرمیاں ہی چلائی جا سکیں گی۔ دیگر کوئی بھی نئی سرگرمی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی مدت تک اس کا صدفیصد عمل یقینی بنایا جائے۔اس میں کسی بھی قسم کی غفلت اورتساہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرریاست کے ضلع مجسٹریٹوں کو ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے ہدایت دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم سے سوشل ڈسٹنسنگ اور لاک ڈاؤن کے معیار کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے۔ضلع سطح پر کچھ صنعتی سرگرمیوں میں چھوٹ دئے جانے کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ، منظقائی کمشنر، ڈی آئی جی ، آئی جی ، اے ڈی جی ، ایس پی، ایس ایس پی ، ضلع صنعتی مرکز کے افسر، وغیرہ باہم تبادلہ خیال کر فیصلہ کریں۔بھیڑ اور افراتفری کی حالت نہ پیدا ہونے پائے۔ایکسپریس وے، ہائی وے اور دیگر تعمیر ات سے متعقل مقامی سطح پر کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ہر حال میںان کی فصل کی سہارا قیمت ملے۔حکومت کی جانب سے کسانوں کی پیداوار کو خریداری مراکز کے علاوہ، ان کے کھیتوں پر بھی خریدنے کا بندوبست کیا جائے۔ہاٹ اسپاٹ کے ساتھ ساتھ دیگرسبھی مقامات کو سنیٹائز کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مارچ کے آخری دنوں میں باہر سے ریاست میں آئے تارکین وطن محنت کشوں کو بھی ان کے گھروں تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے۔یہ تمام کوارنٹین کی مدت مکمل کر چکے ہیں لیکن پھر بھی انہیں ہوم کوارنٹین کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع سطح پر مختلف ٹیم تشکیل دے کر ہر ٹیم کو الگ ذمہ داری دی جائے اور اس کی وسیع تشہیر کی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوٹہ میں زیر تعلیم تقریبا 08ہزار طلبا و طالبات کو ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست میں واپس لایا گیا ہے۔ان سبھی کے ہوم کوارنٹین کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔کوئی بھی نیا انسان اگر باہر سے آتا ہے، تو اس کے موومنٹ پر سخت نظر رکھیں۔ہر گاؤں اور قصبے میں والنٹئرس کی مدد سے یہ کام کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ باہر سے آئے شخص کو ہر حال میں کوارنٹین کیا جائے۔یہ دیکھا جائے کہ منڈی، بینک، راشن اور دوا کی دوکان وغیرہ پر بھی سوشل ڈسٹنسنگ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل انفیکشن کو بھی روکا جانا یقینی بنایا جائے۔میڈیا بریفنگ حکومتی سطح پر باقاعدگی سے روزانہ کی جا رہی ہے۔اگر مقامی طور پر اس کی ضرورت ہوتی ہے، تو احتیاط برتتے ہوئے مکمل معلومات اور تیاری کے ساتھ میڈیا کوواقف کرایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ 23 اپریل 2020سے رمضان شروع ہونے جا رہا ہے۔اس سلسلے میں بھی مذہبی رہنماؤںاور علما سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کی جائے کہ کہیں بھی بھیڑ جمع نہ ہونے پائے۔سبھی مذہبی کام گھر سے ہی انجام دئیے جائیں۔
ویڈیوکانفرنسنگ کے دوران چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی