اے ایم یو طالب علم نے حاصل کی یہ بڑی کامیابی

 



اے ایم یو کے سابق طالب علم عبدالقادر عباسی نے سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ امتحان میں کامیابی حاصل کی
علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق طالب علم عبد القادر عباسی نے سپریم کورٹ آف انڈیا کے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ امتحان 2019 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مسٹر عبدالقادر عباسی نے اے ایم یو کی لاءفیکلٹی سے 2013ءمیں بی اے ایل ایل بی (آنرز) کیا اور اس کے بعد انھوں نے دیوانی، فوجداری اور ریوینو مقدمات میں پریکٹس شروع کی۔ اس سال ایڈوکیٹ آن ریکارڈ کا امتحان پاس کرنے والے وہ اے ایم یو کے دوسرے سابق طالب علم ہیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی