گرین اور اوریج زون میں منظورسرگرمیوں کے لئے ایکشن پلان تیار کیا جائے



وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن کا سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی

لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لاک ڈاؤن کا سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ سوشل ڈسٹنسنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔پولیس کی جانب سے معمول کے مطابق گشت کیا جائے۔یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں صرف صحت، صفائی اورہوم ڈیلوری سے وابستہ لوگ  ہی جائیں۔ہاٹ اسپاٹ علاقوں میںسبھی گھروں کو سینٹائز کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پریاگراج سے واپس بھیجے جا رہے طلبا ء کی صحت کا ٹیسٹ کرایا جائے۔ضلع وارانسی، ہاپڑ، رامپور، مظفرنگر اور علی گڑھ میںانتظامیہ کے سینئرافسر، پولیس اور ڈاکٹر بھیجے جائیں۔انہوں نے کہا کہ گرین زون اور اوریج زون میں منظور کی جانے والی سرگرمیوں کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کیا جائے۔ خواتین خودا مدادی گروپ کو ماسک وغیرہ بنانے کے کام سے جوڑا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ ہر ضلع میں 15000سے 25000صلاحیت کے کوارنٹین سینٹر کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔شیلٹر ہوم میں 14دن کوارنٹین کی مدت مکمل کرنے والوں کا ٹیسٹ کراکے ہوم کوارنٹین کے لئے گھر بھیجا جائے۔طبی جانچ کے لئے پول ٹیسٹنگ اور رینڈم ٹیسٹنگ کا استعمال کیا جائے۔ ضلع مجسٹریٹ اور چیف میڈیکل افسران ایل 1، ایل 2اور ایل 3کووڈ اسپتالوں، شیلٹر ہوم اور کوارنٹین سینٹر کا معائنہ کریں۔شیلٹر ہوم اور کوارنٹین سینٹر کے رہنے کھانے کے بندوبست پر نظر رکھی جائے۔انہوںنے کہا کہ شیلٹر ہوم کو جیو ٹیگ کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایل 1، ایل 2اسپتالوں میں آکسیجن کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔ایل 1زمرے کے کووڈاسپتالوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ایل 3کووڈاسپتالوں میں بیڈ بڑھائے جائیں۔سبھی اسپتالوں میں پی پی ای کٹ اور این 95ماسک کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔کووڈ 19کے مریضوں کے علاج کے لئے پلازما تھروپی کو فروغ دیا جائے۔ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔سبھی ٹیسٹنگ لیب میں پول ٹیسٹنگ کا بندوبست کرایا جائے۔نمونہ لینے والوں کو پروٹوکال کے مطابق تربیت دینے کا کام کیا جائے۔ ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافہ کے پیش نظر عالمی سطح پر ٹینولاجی حاصل کرنے پر غور کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا انفکشن کی ہر زنجیر کو توڑنا ہے۔طبی انفکشن کو روکنے کے لئے سبھی صحت  اہلکاروں کو تربیت دی جائے۔انہوں نے بائیو میڈیکل ویسٹ کا مناسب تصفیہ یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سطح پر چیف میڈیکل افسر نرسنگ ہوم کے آپریٹر اور دیگر ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے ٹیلی میڈیسن کے ذریعے علاج سے متعلق مشورہ دینے والے ڈاکٹروں کا بندوبست کریں۔ انہوںنے ہدایت دی کہ ٹیلی فون پر مریضوں کو مشورہ دینے والے ڈاکٹروں کی فہرست کی وسیع تشہیر کرائی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں وافر مقدار میں بھوسا دستیاب رہتا ہے۔اس کے پیش نظربے سہارا گائے کے لئے بھوسا بینک بنایا جائے۔3مئی 2020کے بعد صنعتی یونٹوں کو کس طرح شروع کیا جائے، اس کے لئے ایکشن پلان تیار کیا جائے۔مہاجر کارکنوں کو روزگار دینے سے متعلق ایکشن پلان بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بے سہارا افراد کی موت پر حکومت کی جانب سے منظور رقم سے آخری رسوم کی ادائیگی کرائی جائے۔
 اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ، وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ، چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای نونیت سہگل، پرنسپل سکریٹری دیہی ترقیات اورپنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ، پرنسپل سکریٹری غذا ورسد محترمہ نویدیتا شکلا ورما،پرنسپل سکریٹری زراعت ڈاکٹردیویش چترویدی،پرنسپل سکریٹری مویشی پروری بھونیش کمار، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


جدید تر اس سے پرانی