رمضان کے لئے یوگی نے کیا دئے افسران کو ہدایات

 



ہر حال میںیہ یقینی بنایا جائے کہ ریاست میں کوئی بھوکا نہ رہے: وزیر اعلیٰ
کمیونٹی کچن اور شیلٹر ہوم آنے والے وقت میں بھی جاری رکھے جائیں
رمضان میں ضروری اشیاء کی فراہمی کا بندوبست یقینی بنایا جائے
لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دی کہ ہر حال میں یہ یقینی بنایا جائے کہ ریاست میں کوئی بھوکا نہ رہے۔کووڈ 19کے انفیکشن کے دشوار کن حالات میں غریبوں کو ریلیف پہنچانے کے لئے ریاست میں آئندہ 30جون 2020تک عوامی نظام تقسیم کے تحت یہ یقینی بنایا جائے کہ دیہی اور شہری علاقوں میں ہر ضرورت مند کو راشن ضرور ملے، اگرچہ اس کے پاس راشن کارڈ یا آدھار کارڈ نہ ہو۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میںایک اعلی سطحی میٹنگ میںلاک ڈاؤن کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کمیونٹی کچن، ان ڈور اسٹیپ ڈلیوری اور اناج تقسیم اپ ڈیٹ کی معلومات حاصل کی۔وزیر اعلیٰ نے ضروری اشیاء کی سپلائی کچن اور ان ڈور اسٹیپ ڈلیوری نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں ضروری اشیاء کی فراہمی کے لئے سبھی ضروری بندوبست یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاک ڈاؤن مدت میں ریاستی حکومت کی جانب سے وسیع سطح پر کمیونٹی کچن اور شیلٹر ہوم کامیابی کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔کمیونٹی کچن اور شیلٹر ہوم کا یہ بہترین نظام آنے والے وقت میں بھی اسی طرح جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کالابازاری، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور کم تولنے کے خلاف کارروائی مسلسل جاری رکھی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ 14دن کی کوارنٹین مدت مکمل کرنے کے بعد شیلٹر ہوم سے ہوم کوارنٹین کے لئے گھر جانے والے لوگوں کی صحت کی جانچ کی جائے۔ساتھ ہی، ہوم کوارنٹین کے لئے بھیجتے وقت مجاز افراد کو غذائی اجناس پیکٹ بھی مہیا کرایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسپتالوں میں این 95ماسک، پی پی ای سمیت انفیکشن سے تحفظ کے تمام آلات وافر مقدار میں لازمی طور پر دستیاب رہیں۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ یہ آلات مقررہ معیار کے مطابق ہوں۔اترپردیش کووڈ کیئر فنڈ اور این ایچ ایم میں دستیاب فنڈز سے پی پی ای خریداری کی  جائے۔انہوں نے بایو سیفٹی ٹیسٹنگ لیب کی تعداد میں اضافہ کی ہدایت بھی دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں غیر ملکی اور دیگر ریاستوں کے طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ان طلبا کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ ضلع کیلئے ایک نوڈل افسر نامزد کیا جائے۔ انہوں نے دیگر ریاستوں میں رہ رہے اتر پردیش شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے نامزد نوڈل افسرکو متعلقہ ریاست میں رہ رہے اترپردیش شہریوں کے مسائل کاتصفیہ کرنے کی ہدایت دی ۔دیہی اور شہری علاقوں میںنالا صفائی، راستہ تعمیر وغیرہ اسکیموں کے ٹینڈر سمیت مختلف سرگرمیاں آن لائن شروع کی جائیں، جس سے لاک ڈاؤن کے فوراً بعد کام شروع ہو سکے۔
اس موقع پر وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ، چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی