اسلامک سنٹر آف انڈیا میں پوچھے گیے سوالات

 



 لکھنو ¿،۔ رمضان ہیلپ لائن ملک میں اپنی نوعیت کی منفرد ہیلپ لائن ہے۔واضح رہے کہ اسلامک سنٹر آف انڈیا کے تحت دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل میں روزہ داروں کی دینی اور شرعی رہ نمائی کے لیے۲۰۰۲ئ میں قبل رمضان ہیلپ لائن قائم کی گئی تھی ۔ جس کی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔اس ہیلپ لائن سے لوگ فون اور ای میل کے ذریعہ روزہ، نماز ، زکوٰة اوردیگر مسائل سے متعلق سوالات ملک اور بیرون ملک سے بھی کرتے ہیں۔ جن کے جوابات مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی سربراہی میں علمائے کرام کا ایک پینل دیتا ہے۔لوگ اپنے سوالات ان نمبروں 9415023970 9335929670, 9415102947, 7007705774, 9140427677 اور ای میل : ramzanhelpline2005@gmail.com نیز وےب سائٹ: www.farangimahal.in پر پوچھ سکتے ہیں۔


سوال:   اس وقت جن حالات سے دنیا گزررہی ہے کیا شریعت میں ان کے حل کے لیے کوئی رہ نمائی ملتی ہے؟
جواب:  جی ہاں! ان حالات کے سلسلے میں رسول اکرم نے فرمایا: جس علاقے میں طاعون (یعنی ایک دوسرے کو منتقل ہونے ولای بیماری) ہو وہاں مت جاﺅ اور اگر تم پہلے سے ہو تو وہاں سے مت بھاگو۔ اس لیے آج کل کے حالات میں اس حدیث پر عمل کرکے کووڈ -۹۱ کی بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
سوال:  اگر کوئی شخص کرونا پازیٹیو نکلا تو کیا وہ روزہ رکھ سکتا ہے؟
جواب:  اگر کوئی شخص ٹیسٹ کرنے پر کرونا پازیٹیو نکلا تو اس کو روزہ نہ رکھنا چاہیے۔
سوال:  کیا مریض شخص دوا سے افطار کرسکتا ہے؟ 
جواب:  کھجور سے افطار کرنا بہتر ہے اگر میسر نہ ہوتوپانی سے کریں اور پانی بھی میسر نہ ہو تو جو بھی میسر ہواس سے کرلے۔
سوال:  کیا روزے کی حالت میں گرم پانی کی بوتل سے بدن کی سکائی کی جاسکتی ہے؟ 
جواب:  کی جاسکتی ہے۔
سوال:  کیا شوگر کے مریض کے لیے روزہ رکھنا ضروری ہے؟ 
جواب:  اگروہ روزہ نہیں رکھ سکتا ہے تونہ رکھے اس کے بدلہ فدیہ ادا کرے۔


جدید تر اس سے پرانی