وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لیا

 



پولیس، صحت اورصفائی اہلکاروں پراگر کوئی حملہ کرے توایسے عناصر کے خلاف آفات مینجمنٹ ایکٹ ،قومی سلامتی ایکٹ اور آئی پی سی کے تحت سخت کارروائی کی جائے :وزیر اعلی


لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ پولیس، صحت اورصفائی اہلکاروں پر اگر کوئی حملہ کرے تو ایسے عناصرکے خلاف آفات مینجمنٹ ایکٹ، قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے)اور آئی پی سی کی دفعات کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ شرپسند عناصر کے ذریعہ سرکاری املاک کے نقصان کی تلافی ان کی پراپرٹی سے کی جائے اور ایسا نہ کرنے پر ان کی جائیداد ضبط کر لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ٹیم کے ساتھ پولیس بھی جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا سختی سے عمل کرایا جائے۔یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ عوام کو ضروری اشیاء آسانی سے دستیاب ہو۔اس کے پیش نظر ہوم ڈیلوری بندوبست کو تیز کیا جائے۔یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ سپلائی چین بنی رہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہاٹ ا سپاٹ علاقوں کو مکمل طور پر سیل کر،آمد و رفت پرپوری طرح پابندی لگا ئی جائے۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے۔ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں صرف میڈیکل، سینٹائزیشن اور ڈور اسٹیپ ڈلیوری ٹیموں کو ہی جانے کی اجازت دی جائے۔ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں گھر گھر سینٹائزیشن کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس انفیکشن کو چھپانے اور جان بوجھ کر نہ بتانے والے لوگوں کی نشاندہی کر سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران آئندہ 20اپریل 2020سے حکومت ہند کے حکم کے مطابق مختلف سرگرمیوں کوچلانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ریاست میں شروع کئے جانے والے کاموں اور سرگرمیوں کے تعلق سے سبھی ضروری احتیاطی تدابیر برتی جائیں اوریہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ایسی ہر یونٹ میں تھرمل اسکینر اور سینٹائز وغیرہ کی فراہمی رہے۔ہر حال میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری ضابطوں کو افسران پڑھیں اوراسکیم تیار کریں۔منظور کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے تعلق سے حکم نامہ فوری جاری کیا جائے۔حکم نامہ میں سبھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا واضح طور پر ذکر ضرور کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں رہ رہے اتر پردیش شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ریاستی حکومت کے ذریعہ نامزد نوڈل افسر ہر فون کال اٹینڈ کریں۔لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے حساس رہیں۔متعلقین ریاستی حکومت کے باقاعدہ رابطے میں رہتے ہوئے مختلف ریاستوں میں اترپردیش شہریوں کی پریشانیوں کو دور کرائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گیہوں خریداری مراکز پرسبھی انتظامات مہیا کرائے جائیں۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ کسی بھی حالت میں سہارا قیمت سے کم پر خریداری نہ ہو۔لاک ڈاؤن مدت میں عوام کی سہولت کے لئے ریاستی حکومت کے مختلف محکموں اور اداروں کی جانب سے کال سینٹر، ہیلپ لائن اور کنٹرول پینل قائم کئے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کمیونٹی کچن بندوبست کو مضبوط کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں کو مستفید کیا جائے۔تقسیم کام میں مصدقہ لوگ ہی رکھے جائیں۔کوئی بھی مشتبہ شخص اس کام میں نہ لگایا جائے۔ سبھی ضلع مجسٹریٹوں کو اس سلسلے میں خاص احتیاط برتنی ہوگی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس آفات کی گھڑی میں سبھی ضرورتمندو ںکو فوری طور اناج مہیا کرایا جائے۔جو ضرورتمند کسی بھی اناج کی اسکیم سے مستفید نہیں ہیں، ایسے لوگوں کو بھی اناج کے ساتھ ساتھ 1000روپئے کاگزر بسر بھتہ مہیا کرایا جائے۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی