کووڈ سے تحفظ کے لئےریاستی حکومت کا بڑا فیصلا


نامزد افسر متعلقہ ضلع میںایک ہفتہ کیمپ منعقد کر
 انفیکشن کے پھیلاو ¿ کو کنٹرول کرنے کی کارروائی اپنی دیکھ-ریکھ میں کرائیں
دیگر ریاستوںمیں 14دن کا کوارنٹائین پورا کرچکے اترپردیش کے مزدوروں کو
 مرحلہ وار طریقہ سے واپس لانے کی تیارکا ایکشن پلان تیار
ریاست میں کورونا متاثرہ علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ کے طور پر نشاندہی کرتے ہوئے انفکیشن سے بچاو ¿ کےلئے اختیار کیا گیا لائحہ عمل کافی مفید ثابت ہوا
ہاٹ اسپاٹ کا ’یو پی ماڈل‘ کافی مقبول ہوا
ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں صرف میڈیکل، سینیٹائیزیشن اور ہوم ڈلیوری ٹیموں کی آمدورفت کو ہی یقینی بنایا جائے
فی ضلع میں کووِڈ اور نان کووِڈ اسپتال کی نشاندہی کی جائے
کورونا کے مریض علاج کےلئے صرف کووِڈ اسپتال میںہی بھرتی کیے جائیں
اسپتالوں میں پی پی ای، این-95ماسک اور
سینیٹائیزر کی وافر مقدار کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے
پول ٹیسٹنگ کو فروغ دینے اور ایل-1،ایل-2 اور ایل-3اسپتالوں میں
 بیڈ کی تعداد بڑھائی جائے
ضلع سطح پر انتظامیہ، پولیس اور میڈیکل ٹیم باہمی تال-میل قائم کرتے ہوئے کام کرے
سوشل ڈسٹینسنگ کو ہرحالت میں قائم رکھنے اور اس پر سختی سے عمل کرایا جائے:
-اونیش کمار اوستھی
ریاست میں اب تک 206لوگ صحتیاب ہوکر ڈستارج
ریاست میں کورونا کے 1374معاملے ایکٹیو
-امت موہن پرساد
-لکھنو ¿:۴۲ اپریل ۰۲۰۲ئ
ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات اور داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی نے آج یہاں لوک بھون میں میڈیا نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے ضمن میں 20یا اس سے زائد کورونا مثبت کیس والے 18ضلعوں میں سینئر ایڈمنسٹریٹیو، پولیس اور میڈیکل افسر نامزد کیے گئے ہیں۔ نامزد افسران ضلع میں ایک ہفتہ کیمپ لگاکر انفیکشن کوپھیلنے سے روکنے کی کارروائی اپنی دیکھ-ریکھ میں کرائیں گے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے کووِڈ-19کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے کےلئے لاک ڈاو ¿ن کے کامیاب عمل آوری پر توجہ دینے کی بات کہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت ہند کے ذریعہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے مقصد سے نافذ کیے گئے لاک ڈاو ¿ن کے فیصلہ کی پوری دنیا میں ستائش ہو رہی ہے۔ انہوںنے سوشل ڈسٹینسنگ کو ہر حالت میں قائم رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا متاثرہ علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ کے طور پرنشاندہی کرتے ہوئے انفیکشن سے بچاو ¿ کےلئے اختیار کی گئی حکمت عملی بہت کارآمد ثابت ہو رہی ہے۔ ہاٹ اسپاٹ کا یہ ’یو پی ماڈل‘ کافی مقبول ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں صرف میڈیکل، سینیٹائیزیشن اور ہوم ڈلیوری ڈیموں کی آمدورفت کو یقینی بنایا جائے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ دیگر ریاستوں میں 14دن کا کوارنٹائین مدت مکمل کر چکے اترپردیش کے مزدوروں- کاریگروں کو مرحلہ وار طریقہ سے واپس لانے کےلئے ایکشن پلان تیار کیا جائے۔ اس فہرست تیار کی جائے، جس میں متعلقہ ریاست کے مزدوروں-کاریگروں کی مکمل تفصیلات درج ہوں۔ ایسے لوگوں کی اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کراتے ہوئے متعلقہ ریاستی حکومت کو انہیں واپس بھیجنے کی کارروائی شروع کرنی ہوگی۔ یہ لوگ جس ضلع میں جائیں گے، وہاں 14دن کوارنٹائین کرنے کےلئے بروقت مکمل انتظامات کو یقینی بنایا لیا جائے۔ اس کےلئے شیلٹر ہومپناہ گاہ کو خالی کر سینیٹائیز کیا جائےگا۔ شیلٹر ہوم پر کمیونٹی کچن شروع کرنے کے لئے مکمل بندوبست کو یقینی بنایا جائے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ فی ضلع کووِڈ اور نان کووِڈ اسپتالوں کی نشاندہی کی جائے۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ کورونا مریض علاج کےلئے صرف کووِڈ اسپتال میںہی بھرتی کیے جائیں۔ اسی طرح دیگر مرض کے علاج کےلئے مریض کو نان کووِڈ اسپتال میں بھرتی کیا جائے۔ میڈیکل اسٹاف کو انفیکشن سے بچانے کےلئے تربیت دینے اور اسپتال میں انفیکشن سے بچاو ¿ کی تمام تدابیر اختیار کرتے ہوئے ایمرجنسی خدمات شروع کی جائےں، جس سے لوگوں کو دیگر مہلک امراض کے علاج کی سہولت مل سکے۔ ایل-3کووِڈ اسپتالوں میں ہر بیڈ پر وینٹیلیٹر ضرور ہو۔ میڈیکل انفیکشن کو ہر حال میں روکا جانا ضروری ہے۔ انہوںنے اسپتالوں میں پی پی ای کِٹ، این-95ماسک، سینیٹائیزر کی وافر مقدار سمیت تمام حفاظتی انتظامات کو نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ کے ذریعہ پول ٹیسٹنگ کو فروغ دینے اور ایل-1، ایل-2 اور ایل-3 اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹرننگ پر بھی فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔ ایل-2اسپتال میں ہر بیڈ پر آکسیجن اور ہر 10بیڈ کر ایک وینٹیلیٹر موجود رہنا چاہئے۔ ایل-1اسپتال میں ہر 5بیڈ پر ایک آکسیجن سلنڈر کی موجودگی کو یقینی بنائے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ ضلع سطح پر انتظامیہ، پولیس اور میڈیکل کی ٹیم باہمی تال میل قائم کرتے ہوئے کام کرے۔ کورونا وائرس کے چیلینج سے نپٹنے کےلئے ٹیم ورک جذبہ کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ضلع سطح پر صاف-صفائی، ضروری اشیاءکی فراہمی، لاجسٹک، ادارہ جاتی کوارٹائین میںرکھے گئے لوگوں کے ٹھہرنے اور کھانے -پینے کی ذمہ داری سمیت متعدد کام الگ-الگ افسران کے سپرد کر بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ٹیلی میڈیسن کے توسط سے عوام کو بہ آسانی طبّی مشورہ دئے جا سکتے ہیں۔ اس کے مد نظر ہر ضلع مجسٹریٹ اور چیف میڈیکل افسر اپنے ضلع کے سرکاری اور نجی اسپتالوں کی میٹنگ کر ان سے اس سہولت سے جڑنے کی گزارش کریں۔ ٹیلی میڈیسن کے ذریعہ ٹیلی کنسلٹنسی فراہم کرنے کے خواہشمند ڈاکٹروں کے فون نمبر کی فہرست ذات کر اس کی بڑے پیمانے پر نشر اوشاعت بھی کرائی جائے۔ انہوںنے بتایاکہ ریاست میں کوئی بھوکہ نہ رہنے، اس کےلئے کمیونٹی کچن کو شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ضرورتمندوں کو غذائی اناج تقسیم کیا جا رہا ہے۔ اہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت آئندہ مہینے بھی مفت اناج تقسیم کرنے جا رہی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ اترپردیش عمارت اور دیگر تعمیراتی مزدور بہبودی بورڈ کی مزدور گزربسر منصوبہ کے تحت تعمیراتی کاموں سے وابستہ شہری اور دیہی علاقوں کے کل 27.24لاکھ مزدوروں اور بے سہارا افراد کو بھی ایک-ایک ہزار روپئے کی رقم ادا کی جا چکی ہے۔ انہوںنے یہ بھی بتایاکہ ریاست کی 44476فیکٹریوں سے رابطہ کیا گیا، جن میں 41121کے ذریعہ اپنے کاریگروں کوتقریباً 589.64 روپئے تنخواہ کے طور پر ادائیگی کی جا چکی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ ریاست میں 768سرکاری اور 1345رضاکار کمیونٹی کچن کے توسط سے 1285181لوگوں کو فوڈ پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔وزیراعظم غریب بہبود اناج اسکییم کے تحت ریاست میں رائج کل 35739226راشن کارڈ ہولڈروں کے مقابلے 31749149 راشن کارڈ پر 660315.705 میٹرک ٹن مفت اناج تقسیم کیا گیا ہے۔ ریاست میں ڈور-اسٹیپ ڈلیوری سسٹم کے تحت 21912کرانا اسٹور کھلے ہیں،جن کے توسط سے 50950ڈلیوری مین ضروری اشیاءمتواتر پہنچا رہے ہیں۔ پھل-سبزی تقسیم نظام کے تحت کل 43861 گاڑیوںکا بندوبست کیا گیا ہے۔ اسی ضمن میں کل 56.92لاکھ لیٹر دودھ کے مقابلے 33.71لاکھ لیٹر دودھ کی تقسیم 22487ڈلیوری مین کے توسط سے کرائی گئی ہے۔
پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد نے بتایاکہ ریاست کے 57ضلعوں میں اب تک 1604کورونا مثبت معاملے سامنے آئے ہیں، جس میں سے 47ضلعوں میں 1374معاملے ایکٹیو ہیں۔ اب تک 206مریض پوری طرح صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 1394لوگوں کو آئیسولیشن میں رکھا گیاہے اور 12032لوگوں کو فسیلٹی کوارنٹائین کیا گیا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ لکھنو ¿ کے کے جی جی ایم یو، ایس جی پی جی آئی، لکھنو ¿ میرٹھ اور اٹاوہ میڈیکل کالجوں میں بھی پوس ٹیسٹنگ کا کام ہو رہا ہے۔
٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی