یوپی میں کورانا وایرس سے تحفظ کے لیے یہ فنڈ ہوا قایم



 ریاستی حکومت نے عالمی وبا کوویڈ19 کے پیش نظر’کویڈ کیئر فنڈ‘ بنانے کا فیصلہ کیا: وزیر اعلیٰ
  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے عالمی وبا کوویڈ 19 کے پیش نظر ’کوویڈ کیئر فنڈ‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔وزیر اعلیٰ کو وزیرریاست بیسک تعلیم (آزادانہ چارج)جناب ستیش دویدی کے ذریعہ محکمہ بیسک تعلیم کی جانب سے 76 کروڑ 14 لاکھ 55 ہزار 537 روپے کی رقم وزیر اعلیٰ راحت فنڈ کے لیے پیش کی گئی۔ معلوم ہو کہ کوویڈ۔19 سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت کی کوششوں کی حمایت کے پیش نظرمحکمہ بیسک تعلیم کے تمام افسران ، اساتذہ ،تعلیم دوستوں ، انسٹرکٹرز اور ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت دستیاب وسائل کے ذریعہ اس آفات کے دوران ضرورتمندوں کی مدد کے ساتھ صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کا کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی طویل ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے محکمہ صحت کو مزید مضبوط بنایا جائے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے میڈیکل کالجوں میں ٹیسٹنگ لیبس کی تعداد میں اضافے کا کام کو’ویڈ کیئر فنڈ‘ کے ذریعے کیا جائے گا۔ کوارنٹائن وارڈوں ،آئیسو لیشن وارڈ ، وینٹیلیٹروں کے انتظامات کے ساتھ این۔ 95 ماسک اور پی پی ای کی تعمیر کا ایک ایکشن پلان بھی تیار کیا جائے گا۔ کوویڈ۔19 کے بہتر علاج کے لیے ہر ضلع میں لیول 1 ، لیول 2 اور لیول 3 اسپتالوں کی کڑی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فنڈ کورونا کے خلاف ملک اس جنگ میں ریاست کی طبی کی خدمات کو مستحکم کرنے میں نہایت اہم ثابت ہوگا۔
اس موقع پروزیر پسماندہ طبقہ بہبود ، معذور مستحکم کاری جناب انل راج بھر، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات اور داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ،ایڈیشنل چیف سکریٹری ریو نیو اور بیسک تعلیم محترمہ رینو کا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری سچی والے انتظامیہ جناب مہیش کمار گپتا، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، جناب سنجے پرساد ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب شیشیر دیگر سینئرافسران موجود تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی