اے ایم یو کے اساتذہ کے لئے آن لائن ٹیچنگ ٹریننگ پروگرام کا اہتمام



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو کے اساتذہ کے لئے چار روزہ آن لائن ٹیچنگ ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کیا ۔ اسسٹنٹ پروفیسروں کے لئے دو ہفتہ کے سبجیکٹ ریفریشر کورس اور تین ہفتہ کے اورئنٹیشن پروگرام کے طور پر اس پروگرام کی توسیع کی جائے گی۔ اس کورس کا اہتمام اے ایم یو کے یوجی سی-ایچ آرڈی سنٹر نے ایم این ایف کمپیوٹر سنٹر ، اے ایم یو کے اشتراک سے کیا ہے۔ 
 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہاکہ کووِڈ-19 کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاو ¿ن کے دوران آن لائن تدریس وقت کی اہم تین ضرورت ہے تاکہ طلبہ کا تعلیمی نقصان نہ ہو ۔ ویبیکس میٹ (Webex Meet) پلیٹ فارم کے توسط سے اپنی رہائش گاہ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ یہ ایک تاریخی موقع ہے جس کا ہمیں فائدہ اٹھانا چاہئے اور طلبہ کو اس بات کی ترغیب دینی چاہئے کہ وہ اپنی تعلیم کے لئے ٹکنالوجی پر خرچ کریں اور لیپ ٹاپ، اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کا مثبت استعمال کریں ۔ 
 یوجی سی-ایچ آرڈی سنٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر عبدالرحیم قدوائی نے بتایا کہ اس کورس کے لئے 820اساتذہ نے رجسٹریشن کرایا ہے جن میں فیکلٹیوں کے ڈین، کالجوں کے پرنسپل، سنٹروں کے ڈائرکٹر، مختلف شعبوں کے سربراہان اور اساتذہ شامل ہیں۔ 
 کورس کوآرڈنیٹر پروفیسر عبد الرحیم قدوائی نے انٹرایکٹیو آن لائن سیشن کو ترتیب دیا ہے ،جس کے مطابق ورچوئل کلاس روم پر ڈاکٹر پی ایم خاں (ڈائرکٹر ایم این ایف کمپیوٹر سنٹر)، گوگل کلاس روم ٹیچنگ اور اسائنمنٹ پر ڈاکٹر عاصم ظفر (شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس) جو اس کورس کے چیف ٹیکنیکل کنسلٹنٹ بھی ہیں، موڈلس (MOODLE) پر ڈاکٹر کے سری نواس (ہیڈ آئی سی ٹی، نیپا، نئی دہلی)، آن لائن ویڈیو پرزنٹیشن پر ڈاکٹر ایس ایم خاں (شعبہ ¿ نفسیات ، اے ایم یو) اور او ای آر (OER) پر ڈاکٹر ظفر اقبال (مولانا آزاد لائبریری ، اے ایم یو) کا خطاب ہوگا۔ 
 اس سے قبل ڈاکٹر فائزہ عباسی (اسسٹنٹ ڈائرکٹر، یوجی سی-ایچ آرڈی سنٹر) نے آن لائن ٹیچنگ ٹریننگ پروگرام کا تعارف کرایا اور حاضرین کا خیرمقدم کیا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی